نکاح

خفیہ نکاح کے بعد گھر والوں کے سامنے نکاح کرنا

فتوی نمبر :
67718
| تاریخ :
2023-09-16
معاملات / احکام نکاح / نکاح

خفیہ نکاح کے بعد گھر والوں کے سامنے نکاح کرنا

میرے اور میرے شوہر کا پہلے نکاح ہوچکا ہے ، وہ نکاح گھر والوں کے علم میں نہیں ،کیونکہ وہ نکاح ہم نے چھپ کر کیا تھا، اس لئے کہ تب ہمارے گھر والے راضی نہیں تھے ، اب ہمارے گھر والے راضی ہو گئے ہیں ،اور ہماری شادی کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے ،تو کیا اب ہم گھر والوں کی نظر میں دو بارہ نکاح کر سکتے ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جی ہاں سائلہ کا اپنے شوہر کے ساتھ گھروالوں کے سامنے دوبارہ نکاح کرنا شرعاجائز اور درست ہے، اور یہ تجدیدنکاح کہلائےگا۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67718کی تصدیق کریں
1     516
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات