نکاح

اٹھارہ سال سے کم عمر میں شادی کرنا

فتوی نمبر :
67830
| تاریخ :
2023-09-20
معاملات / احکام نکاح / نکاح

اٹھارہ سال سے کم عمر میں شادی کرنا

السلام علیکم !
میری بیٹی اس ستمبر کو چودویں سال میں لگ گئی ہے،اور وہ بڑی بالغ ہوگئی ہے،اس کو ایک لڑکا پسند ہےوہ جلدی شادی کرنےکی ضد کررہی ہے،کیا پندرہ سال کی ہونے پر ہم اس کا نکاح کرسکتے ہیں؟کیونکہ اٹھارہ سال کی ہونے تک وہ رک نہیں رہی ،بلکہ گھر سے بھاگنے کی دھمکی دیتی ہے.
براہ کرم اسلام اور سنت کی روشنی میں اس کا حل بتائیں!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ شادی کے لیے شرعا کوئی عمر متعین نہیں، بلکہ لڑکی کے بالغ ہونے پر کسی بھی وقت اس کے نکاح اور رخصتی کرنے کی اجازت ہے، اس لیے اگر سائلہ کی بیٹی بالغہ ہو اور والدین کے سامنے شادی کرنے پر اصرار کررہی ہو، تو مناسب رشتہ ملنے پر ان کی شادی کرانے میں شرعا کوئی حرج نہیں، تاہم اگر قانونی اعتبارسے اٹھارہ سال سے قبل شادی کرنے کی ممانعت ہو ،تو اس سلسلہ میں اس نکاح کو قانونی طور پر رجسٹر کرنے کے لیے اٹھارہ سال کی عمر ہونے تک انتظار بھی کیا جاسکتا ہے ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67830کی تصدیق کریں
0     898
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات