نکاح

بیوی کا شوہر پر جادو کرانےسے ان کے درمیان نکاح کا حکم

فتوی نمبر :
68137
| تاریخ :
2023-09-30
معاملات / احکام نکاح / نکاح

بیوی کا شوہر پر جادو کرانےسے ان کے درمیان نکاح کا حکم

السلام علیکم
عرض ہے کی میری بیوی نے اپنے سسرال والوں کے ساتھ ملکر مجھ پر غلط تعویز (جادو) کروایا ۔
میرے سسرال والوں اور بیوی نے کہا کہ انہوں نے اچھائی کے لئے یہ تعویز کروایا ہے ( جبکہ میں نے خود تین مستند عامل حضرات سے ان تعویذوں کی تصدیق کی ہے)۔
اسکے بعد دوبارہ پھر میرے سسر نے اعلانیہ جادو کرنے کا کہا ,
کیا درجِ بالا حقائق کے بعد کیا میرا اور میری بیوی کا نکاح قائم ہے ؟
برائے مہربانی جواب ارسال فرما کر مشکور فرمائے۔
رضوان اشرف تحصیل و ضلع ہری پور

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے اگر ابھی تک اپنی بیوی کو زبانی یا تحریری طور پر کوئی طلاق نہ دی ہو تو فقط جادو وغیرہ کرانے سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑتا ،جبکہ سائل کے ساتھ کوئی روحانی مسئلہ ہو تو کسی مستند متبعِ شریعت عامل سے رجوع کرے ،غیر مستند عاملوں کے پیچھے پڑ کر ان کی وجہ سے اپنا گھر خراب نہ کرے،کوئی عامل غیب کا علم نہیں جانتا کہ وہ بتاسکے جادو کس نے کیا ہے،لہذا سائل غیر مستند عاملین کے پاس جانے اور بغیر ثبوت کے بیوی اور سسرال والوں پر شکوک و شبہات کرکے آپس کے تعلقات کو خراب نہ کرے ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68137کی تصدیق کریں
0     775
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات