نکاح

رضاعی بہن کی نسبی بہن سے نکاح کا حکم

فتوی نمبر :
69557
| تاریخ :
2023-12-04
معاملات / احکام نکاح / نکاح

رضاعی بہن کی نسبی بہن سے نکاح کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں مسماۃ زبیدہ اپنے بیٹے مسمیٰ محمد عمران کا رشتہ اپنی بہن کی بیٹی مسماۃ ارم سے کرنا چاہتی ہوں ، جبکہ مجھے یہ شک ہے کہ میں نے اپنی مذکور بہن کی بڑی بیٹی مسماۃ صفیہ کو دودھ پلایا ہے ، لہذا اب ہمارے لئے کیا حکم ہے کہ ہمارے بیٹے مسمیٰ محمد عمران اور مذکور لڑکی مسماۃ ارم کا آپس میں نکاح ہو سکتا ہے یا نہیں ؟
نیزجب سے ہم نے اس رشتے کی بات کی ہے میں نے اور میرے شوہر نے مسلسل تین بار خواب دیکھا ، میرے شوہر نے یہ خواب دیکھا کہ ارم کی بڑی بہن اُن سے کالے پانی میں گر گئی ہے ، اور کالے سانپ بھی نظر آ رہے ہیں ، جبکہ میرے خواب میں گندا پانی نظر آ رہا ہے ، اب آپ اس تناظر میں ہمیں بتائیں کہ ہمارے لئے یہ رشتہ کرنا مناسب ہے نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ نے اگر اپنی مذکور بھانجی مسماۃ ارم کو دودھ نہ پلایا ہو اور نہ ہی سائلہ کے بیٹے مسمیٰ محمد عمران نے ارم کی ماں (اپنی خالہ) کا دودھ پیا ہو تو ان دونوں کا نکاح شرعاً جائز ہے ، بشرطیکہ حرمت کی کوئی اور وجہ نہ پائی جاتی ہو ۔
جبکہ خواب میں سانپ دیکھنے کی تعبیر بدخواہ اور پوشیدہ دشمن ہے اور گندے پانی کی تعبیر نعمت اور خوش عیشی کا زوال ہے ، اس لئے سائلہ اور اس کے شوہر کو چاہیئے کہ دشمن کے شر اور زوالِ نعمت سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگیں اور ممکن ہو تو منزل (مؤلفہ :مولانا طلحہ کاندھلوی) اور نماز پڑھنے کا اہتمام کریں إن شاء اللہ عافیت نصیب ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار : (و تحل أخت أخيه رضاعاً) يصح اتصاله بالمضاف كأن يكون له أخ نسبي له أخت رضاعية، و بالمضاف إليه كأن يكون لأخيه رضاعا أخت نسبا و بهما و هو ظاهر۔اھ (3/ 217)۔
و فی الفتاوىٰ الهندية : و تحل أخت أخيه رضاعا كما تحل نسبا مثل الأخ لأب إذا كانت له أخت من أمه يحل لأخيه من أبيه أن يتزوجها كذا في الكافي۔اھ (1/ 343)۔
و فی تعبير الرؤيا : الحية في المنام : تعبر باشياء كثيرة فهي عدو ۔اھ (ص: 71)۔
و فیه أیضاً : و الماء المتغير في المنام عيش نكد (إلی قوله) الماء الأسود لا خير فيه على كل حال ۔اھ (ص: 285)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسامہ ارشد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69557کی تصدیق کریں
0     732
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات