فتوی نمبر : 69735 عورت کی ناپاکی کی حالت میں نکاح ہوسکتاہے یا نہیں؟
معاملات / احکام نکاح / نکاح
عورت کی ناپاکی کی حالت میں نکاح ہوسکتاہے یا نہیں؟
عورت کے مخصوص ایام(periods)میں نکاح ہو سکتا ہے یا نہیں ؟
الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً
واضح ہو کہ نکاح کی صحت کےلئے عورت کا حیض وغیرہ سے پاک ہونا شرعا کوئی لازم اور ضروری نہیں،لہذا عورت کے مخصوص ایام(period) میں نکاح بلاشبہ جائز اور درست ہوگا۔