کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلے کے متعلق کہ ”خیواہ گل“ اور ”اختر گل“ دو بھائی ہیں ”اختر گل “کے بیٹے امتیاز نے اپنے چچا ”خیواہ گل“ کی بیوی سے مدّتِ رضاعت میں دودھ پیاہے ، اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اخترگل کے دوسرے بیٹے "بلال" کا نکاح ”خیواہ گل“ کی بیٹی سے جائز ہے کہ نہیں؟"بلال" نے اپنی چچی کا دودھ نہیں پیاہے ،جو بھی شرعی حکم ہو تحریر فرمائیں ۔
بلال نے اگر مدّتِ رضاعت میں اپنی چچی (خیواہ گل کی بیوی) کا دودھ نہ پیا ہو ، اور نہ ہی خیواہ گل کی مذکور بیٹی نے بلال کی والدہ کا دودھ پیا ہو ، تو ایسی صورت میں بلال کا نکاح اپنی چاچا زاد بہن کیساتھ بلاشبہ جائز اور درست ہوگا۔
کما فی الدر المختار : (و تحل أخت أخيه رضاعا) يصح اتصاله بالمضاف كأن يكون له أخ نسبي له أخت رضاعية ، و بالمضاف إليه كأن يكون لأخيه رضاعا أخت نسبا و بهما و هو ظاهر اھ (3/ 217)۔