میں نے ایک لڑکے سے نکاح کیا میسج پر , ایک گواہ کی موجودگی میں، لیکن کوئی ولی نہیں تھا، نہ ہی جسمانی تعلق قائم ہوا، مجھے احساس ہوا کہ یہ غلط اور گناہ ہے، اس لئے اس لڑکے کو میں نے چھوڑ دیا، اب 8 سال ہو گۓ، میرا کوئی تعلق نہیں، اب میری شادی ہے دو ماہ بعد میرے کزن سے, تو کیا میری شادی جا ئز ہے ؟ یا میں گھر والوں کو بتا دوں لڑکے سے نکاح والی بات؟
سائلہ نے اس بات کی وضاحت نہیں کہ میسج پر دونوں کا نکاح کیسے ہوا اور مذکور لڑکا سائلہ کا کفؤ (ہم پلہ) ہے یا نہیں ؟ تاکہ اس کے مطابق حکمِ شرعی سے آگاہ کیا جاتا، چنانچہ سائلہ کو چاہیے کہ مکمل وضاحت کرکے سوال دوبارہ بھیج دے تو غور وفکر کے بعد ان شاء اللہ تعالیٰ حکمِ شرعی سے آگاہ کردیا جائے گا۔