مصارف زکوۃ و صدقات

قسطوں پر فروخت کرنے کی نیت سےلئےگئے پلاٹوں پر زکوۃ کا حکم

فتوی نمبر :
70187
| تاریخ :
2024-01-06
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

قسطوں پر فروخت کرنے کی نیت سےلئےگئے پلاٹوں پر زکوۃ کا حکم

میرے پاس دو گھر ہیں، ایک میں میں فیملی کے ساتھ رہ رہا ہوں جبکہ دوسرا کرائے پر ہے۔ تو کیا مجھے کرائے کے مکان کی زکوٰۃ دینی ہوگی؟میں نے قسطوں پر فروخت کے مقصد کے لئے2 پلاٹ خریدے ہیں۔ مجھے ابھی تک پلاٹ کا قبضہ نہیں ملا حالانکہ ملکیت میری ہے، کیا مجھے زکوٰۃ دینی ہوگی؟
میرے پاس عام طور پر نقد بچت نہیں ہوتی ہے جو زیادہ وقت تک رہتی ہے۔ ایک سرکاری ملازم ہونے کے ناطے فرض کرتا ہوں کہ مجھے 2,000000 روپے ہاؤس بلڈنگ الاؤنس ملتا ہے اور پہلے کوئی بچت نہیں تھی، میں رمضان میں زکوٰۃ ادا کرتا ہوں تو کیا مجھے اس رقم پر بھی زکوٰۃ ادا کرنی ہوگی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل اگر پہلے سے صاحبِ نصاب ہو اور رمضان المبارک کےمہینے میں زکوٰۃ دیتا رہا ہو (جیسا کہ سوال سے معلوم ہورہاہے ) تو ایسی صورت میں سائل کو ”ہاؤس بلڈنگ آلاونس“ کی مد میں جو رقم مل جائے وہ اگر زکوٰۃ کی تاریخ تک سائل کےپاس رہے، اسے گھر کی خریداری وغیرہ کسی ضروری کام میں خرچ نہ کیا ہو، توایسی صورت میں دیگر اموال ِ زکوٰۃ کی طرح سائل کے ذمہ اس رقم کی زکوٰۃ بھی لازم اور ضروری ہوگی ، اسی طرح جو پلاٹ سائل نے فروخت کرنے کی غرض سےخریدے ہیں اگر زکوٰۃ کی تاریخ تک سائل کی اس نیت اور ارادے میں تبدیلی نہ آئی ہو تو ان پلاٹوں کی مالیت پر بھی سائل کے ذمہ زکوٰۃ لازم ہوگی ، جبکہ جو مکان سائل نے کرایہ پر دیا ہواہے اسکی مالیت پر زکوٰۃ لازم نہیں ، البتہ کرایہ کے مد میں حاصل ہونے والی رقم پر دیگر اموالِ زکوٰۃ کے ساتھ زکوٰۃ لازم ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (ولا في ثياب البدن)...(وأثاث المنزل ودور السكنى ونحوها) وكذا الكتب وإن لم تكن لأهلها إذا لم تنو للتجارۃ....(وشرطه) أي شرط افتراض أدائها (حولان الحول)....(أو نية ) في العروض، إما صريحا ولا بد من مقارنتها لعقد التجارة كما سيجيء، أو دلالة بأن يشتري عينا بعرض التجارة أو يؤاجر داره التي للتجارة بعرض الخ (۲۶۵/۲)۔
وفی الفتاوى الهندية: الزكاة واجبة في عروض التجارة كائنةً ما كانت إذا بلغت قيمتها نصاباً من الورق والذهب، كذا في الهداية. ويقوم بالمضروبة، كذا في التبيين۔ وتعتبر القيمة عند حولان الحول بعد أن تكون قيمتها في ابتداء الحول مائتي درهم من الدراهم الغالب عليها الفضة، كذا في المضمرات." (۱/ ۱۷۹)۔
وفیها أیضاً:ومن کان له نصاب فاستفاد فی أثناء الحول مالاً من جنسه، ضمه إلی ماله وزکاه سواء کان المستفاد من نمائه أولا، وبأي وجه استفاد ضمه " الخ(هندیة، کتاب الزکاة۔( ۱/۱۷۵)۔
وفی الھدایة: ولیس فی دور السکنیٰ وثیاب البدن وأثاث المنازل ودواب الرکوب وعبیدالخدمةوسلاح الاستعمال زکوٰةلأنہا مشغولة بالحاجةالأصلیة ولیست بنامیةأیضا الخ(۱۸۶/۱)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
میر اٖفضل اکبر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70187کی تصدیق کریں
0     593
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عباسی خاندان کو زکوۃ دینے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • قطب شاہی اعوان کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • ہسپتال کے سامان وغیرہ لینے کے لئے زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مال زکوٰۃ سے کسی کو حج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کی تعمیروغیرہ میں زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوۃ کی تملیک کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • مقروض بھائی کو زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کے مستحق کا اندازہ کیسے لگایا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بیت المال فنڈ سے سید کا علاج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • اپنے استاد کو صدقہ خیرات دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی رقم سے رفاہ عام جیسے ہسپتال وغیرہ بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیانانی کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اعضاء کی پیوند کاری کروانے کیلئے زکوۃ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ اور چرم قربانی وغیرہ سے ویلفیئر چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مستحق شخص کو نصاب سے زیادہ زکوۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
  • زکوۃ کی رقم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • استاد یا ملازم کو زکوۃ کی رقم سے تنخواہ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • غریب اور کچی آبادی کے اسکول میں یتیم بچوں کے لئے زکوۃ

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیا گھر کے ملازمین کو زکوۃ دینا منع ہے

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کیلئے زکوۃ وغیرہ کی رقم لینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کی رقم کا بہترین مصرف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ کی رقم سے کنواں کھدوایا جاسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بھانجی کو زکوٰۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مقروض شخص پر زکوٰۃ لازم ہونے اور زکوٰۃ کی رقم سے والد کا قرضہ اتارنے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
Related Topics متعلقه موضوعات