مصارف زکوۃ و صدقات

مستحق شخص کو زکوۃ کی مد میں فلیٹ دینا

فتوی نمبر :
70254
| تاریخ :
2024-01-10
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

مستحق شخص کو زکوۃ کی مد میں فلیٹ دینا

محترم جناب مفتی صاحب ! السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بعد سلامِ مسنون عرض یہ ہے کہ زید کو زید کے مالک کے بھائی نے (جہاں زید نوکری کرتاہے) ایک دو کمرے کا فلیٹ دیا ,یہ فلیٹ زکوٰۃکی رقم کا ہے۔یہ ایک بلڈنگ ہے جو تقریباََ 240گز پر مشتمل ہے اس میں چارمنزلیں ہیں اور ہر منزل میں دو دو کمرے غسل خانہ وغیرہ کے ساتھ بنے ہوتے ہیں ، ایک فلیٹ بنا ہوا ہے، ا س طرح ایک منزل میں چار فلیٹ چار لوگوں کو مالک بناکر دیے ہیں ، اس طرح اس بلڈنگ میں 16فلیٹ ہوئے , یہ 4-K سرجانی چورنگی کے قریب واقع ہے ، کچی آبادی ہے, زید ایک نوکری پیشہ آدمی ہے جو ماہانہ 30000کماتاہے۔زید کے تین بچے ہیں ، دو مدرسہ میں پڑھتے ہیں۔زید کا اپنا کوئی ذاتی گھریا مکان نہیں ہے۔زید اپنے والد صاحب کے گھر پہ اپنے بھائیوں کے ساتھ رہتاہے ،یہ مکان والد صاحب کی ملکیت ہے ، والدہ کا انتقال ہوگیاہے۔ اس گھرمیں کئی کمرے ہیں ، سب میں الگ الگ بھائی رہتے ہیں۔جس میں سے ایک کمرے میں زید کی اہلیہ اور تینوں بچے رہتے ہیں۔زید کی نوکری کے علاوہ کوئی دوسری آمدنی نہیں ہے ، کل آمدنی یہی تنخواہ ہے جس پر زید گزارا کرتاہے ، جس گھر میں رہتاہے والد کے ساتھ ، اس میں پانی کابل ، بجلی کا بل اور گیس کا بل یا کوئی خرچہ ہوتاہے تو اس میں زید کو بھی اپنے حصہ کا خرچ دینا ہوتاہے ہر ماہ , زید کے پاس اپنی ملکیت میں کل یہ چیزیں ہیں تین جوڑے کپڑے ,چار بنیان ,دو واسکٹ , ایک موبائل فون ,ایک جوڑا چپل ,ایک جوڑا جوتا اور ایک لیپ ٹاپ طالب علمی کی زمانے سے ہے۔ چار عددٹوپیاں اور دو عدد رومال ,یہ سب چیزیں زیرِ استعمال ہیں ، زید سال میں ایک جوڑا کپڑا بنواتاہے اور پرانا والا کسی کو صدقہ کردیتاہے۔ زید بس میں سفر کرتاہے بائیک،سائیکل وغیرہ بھی نہیں ہے اور نہ ہی گھر میں ٹی وی۔ ایل سی ڈی یا فریج وغیرہ ہے۔اور نہ ہی کوئی جمع رقم یا بی سی وغیرہ ہے ، یہ سب چیزیں نہیں ہیں۔زید نے اپنے مالک سے کچھ رقم قرض لی ہے جن میں سے اب چالیس ہزار (40000)کا قرض باقی ہے جو ہرماہ 5000اپنی تنخواہ میں سے کٹواتاہے ، کبھی نہیں بھی کٹواتا ، گھر کا خرچہ بڑھنے کی وجہ سے۔ زید کی اہلیہ صاحبِ نصاب ہے ۔ زید کی اہلیہ کے پاس مہر اور کچھ رقم ہے جس سے زید کی اہلیہ پر زکوۃ فرض ہے۔ زید کی اہلیہ کے پاس جو مال ہے ، اس پر زید کو اختیارات نہیں ہیں وہ رقم اس کی مرضی اوراس کے بھائیوں کے مشورہ سے اس نے کسی جگہ لگائی ہوئی ہے ، لیکن وہ رقم اتنی نہیں ہے کہ اس سے کوئی گھر یا فلیٹ خریدا جاسکے۔اور اس کا حساب بھی زیدنہیں لیتا اور نہ ہی پوچھتاہے۔ زید کے مالک کے بھائی نے اس طرح کے اور بھی لوگوں کو زکوۃ کی مد میں فلیٹ دیے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ آج کی مہنگائی میں آدمی محنت مزدوری کرکے گھر نہیں بناسکتا۔اگر اس کو ساری زندگی بھی تھوڑی تھوڑی زکوۃ دیتے رہیں ، یہ گزارا تو کرلیگا ، لیکن محتاج ہی رہیگا ، اس لئے فلیٹ تیار کرکے زکوۃ کی مد میں فلیٹ دیتے ہیں ، تاکہ گھر کامالک بن جائے اور اپنی ا ٓمدنی کو اپنے گھر والوں پر خرچ کرکے بہتر زندگی گزار سکے۔
نوٹ : زید نے یہ مسئلہ ایک مفتی صاحب سے معلوم کیا تو مفتی صاحب نے بتایا زید کا فلیٹ لینا جائزہے اور زید کے مالک کے بھائی کی زکوۃ ادا ہوجائیگی۔کیونکہ شوہر کی ملکیت الگ ہوتی ہے اور بیوی کی ملکیت الگ ہوتی ہے ، یہی وجہ ہے کہ بیوی کا مہر زیادہ ہونے کی صورت میں اگر بیوی صاحبِ نصاب ہوجاتی ہے تو زکوۃ کی ادائیگی بیوی پر فرض ہوتاہے نہ کہ شوہر پر ، البتہ کمانے والا شوہر ہوتاہے تو شوہر کا احسان ہے کہ وہ بیوی کی زکوۃ کی رقم بیوی کو دیتاہے ، تاکہ وہ زکوۃ ادا کرے اور گناہ گار نہ ہو اور اگر شوہر بیوی کو زکوۃ کی ادائیگی کے لئے رقم نہ دے تو بیوی پر واجب ہے کہ وہ اپنے مہر میں سے بیچ کر زکوۃ ادا کرے -سوال(الف): اب مسئلہ یہ معلوم کرناہے کہ زید کو جو زید کے مالک کا بھائی زکوۃ کی مد میں فلیٹ دے رہاہے تو کیا زید کا یہ فلیٹ لینا جائز ہے اور یہ کہ زید کو فلیٹ دینے سے اس زید کے مالک کے بھائی کی زکوۃ ادا ہوجائیگی ؟
سوال (ب): یا زید کو یک مشت ایک بڑی رقم دے دے زکوۃ کی مد میں ، تاکہ زید کوئی جگہ خرید سکے یا کوئی کاروبار شروع کرے؟
سوال (ج): اگر جائز نہیں ہے تو تفصیل ضرور تحریر فرمائیے کہ کیوں جائز نہیں یا زکوۃ کیوں ادا نہیں ہوگی ؟ اور اگر کوئی ایسی صورت ہے جس سے زید کو زکوۃ لگ جائے ، تاکہ مکان کا مالک بن سکے توضرورتحریر فرمادیں ، مفتی صاحب ! جتنی جلدی ہوسکے ، جواب سے نواز دیں۔ والسلام

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر زید واقعۃً مستحق زکاۃ ہو ، یعنی اس کی ملکیت میں ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کی مالیت کے بقدر نقدی مال تجارت اور ضرورت سے زائد سامان نہ ہو ( جیسا کہ سوال سے بھی بظاہر یہی معلوم ہو رہا ہے ) اور وہ سید بھی نہ ہو تو زکاۃ کی مد میں اس کو فلیٹ دینا بلا شبہ جائز اور درست ہے ، اور اس سے اصل مالک کی زکاۃ بھی ادا ہو جائے گی ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في فتاوى الهندية : أما تفسيرها فهي تمليك المال من فقير مسلم غير هاشمي ولامولاه بشرط قطع المنفعة من كل وجه لله تعالى هذا في الشرع كذا في التبيين الخ ( كتاب الزكاة، الباب الأول في تفسيرها وصفتها وشرائطها، ج 1، ص 377، ط : رشيدية ) –
و في الدر المختار : (وكره إعطاء فقير نصابا) أو أكثر (إلا إذا كان) المدفوع إليه (مديونا و) كان (صاحب عيال) بحيث (لو فرقه عليهم لا يخص كلا) أو لا يفضل بعد دينه (نصاب) فلا يكره فتح الخ ( باب المصرف، ج 2، ص 353، ط : سعيد ) –
و في رد المحتار : تحت ( قوله و كره إعطاء فقير نصابا أو أكثر) وعن أبي يوسف : لا بأس بإعطاء قدر النصاب، و كره الأكثر لأن جزءا من النصاب مستحق لحاجته للحال والباقي دونه. معراج. ( إلى قوله ) عن هشام قال : سألت أبا يوسف عن رجل له مائة و تسعة و تسعون درهما فتصدق عليه بدرهمين، قال : يأخذ واحدا و يرد واحدا الخ ( مطلب في الحوائج الأصلية، ج 2، ص 353، ط : سعيد ) -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالمجید نور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70254کی تصدیق کریں
0     642
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عباسی خاندان کو زکوۃ دینے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • قطب شاہی اعوان کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • ہسپتال کے سامان وغیرہ لینے کے لئے زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مال زکوٰۃ سے کسی کو حج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کی تعمیروغیرہ میں زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوۃ کی تملیک کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • مقروض بھائی کو زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کے مستحق کا اندازہ کیسے لگایا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بیت المال فنڈ سے سید کا علاج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • اپنے استاد کو صدقہ خیرات دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی رقم سے رفاہ عام جیسے ہسپتال وغیرہ بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیانانی کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اعضاء کی پیوند کاری کروانے کیلئے زکوۃ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ اور چرم قربانی وغیرہ سے ویلفیئر چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مستحق شخص کو نصاب سے زیادہ زکوۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
  • زکوۃ کی رقم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • استاد یا ملازم کو زکوۃ کی رقم سے تنخواہ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • غریب اور کچی آبادی کے اسکول میں یتیم بچوں کے لئے زکوۃ

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیا گھر کے ملازمین کو زکوۃ دینا منع ہے

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کیلئے زکوۃ وغیرہ کی رقم لینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کی رقم کا بہترین مصرف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ کی رقم سے کنواں کھدوایا جاسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بھانجی کو زکوٰۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مقروض شخص پر زکوٰۃ لازم ہونے اور زکوٰۃ کی رقم سے والد کا قرضہ اتارنے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
Related Topics متعلقه موضوعات