نکاح

دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت لینا ضروری ہے ؟

فتوی نمبر :
70476
| تاریخ :
2024-01-22
معاملات / احکام نکاح / نکاح

دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت لینا ضروری ہے ؟

مجھےشریعت کی روشنی میں دوسری شادی کےلئےموجودہ بیوی کی رضامندی کافتویٰ چاہیئے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شوہر اگردونوں بیویوں کےحقوق برابری کےساتھ اداکرنے کی استطاعت رکھتاہوتواس کیلئےدوسری شادی کرنا شرعاًجائز ہےاور اس کےلئےپہلی بیوی کی اجازت ضروری نہیں،البتہ بعد میں قانونی پیچیدگیوں اورمشکلات سےبچنے کےلئےپہلی بیوی کورضامند کرکےدوسری شادی کرنازیادہ بہترہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی: وان خفتم الاّ تقسطوا فی الیتمی فانکحوا ماطاب لکم من النسآء مثنی وثلٰث وربٰع فان خفتم الاّ تعدلوا فواحدۃ او ماملکت ایمانکم ذلک ادنی الاّ تعولوا۔الآیۃ (سورۃ النسآء آیت نمـبر3)
وفی احکام القرآن للجصاص: (مثنی وثلٰث ورباع)فانہ اباحۃ للثنتین ان شاء وللثلاث ان شاء وللرباع ان شاء علی انہ مخیر فی ان یجمع فی ھذہ الاعداد من شاء قال: فان خاف ان لایعدل اقتصر من الاربع علی الثلاث فان خاف ان لایعدل اقتصر من الثلاث علی الاثنتین فان خاف ان لایعدل بینھما اقتصر علی الواحدۃ الخ (ج 2 صـ54 باب تزویج الصغار ط: سہیل اکیڈمی)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالحنان رمضان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70476کی تصدیق کریں
0     666
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات