نکاح

رضاعی بھائی کا رضاعی بہن کی دوسری بہنوں سے نکاح کا حکم

فتوی نمبر :
70518
| تاریخ :
2024-01-24
معاملات / احکام نکاح / نکاح

رضاعی بھائی کا رضاعی بہن کی دوسری بہنوں سے نکاح کا حکم

السلام علیکم ! کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام مندرجہ ذیل مسئلہ میں کہ ایک بچی مسماۃ مہک نے میرا دودھ پیا ہے مدتِ رضاعت میں، اب کیا اس بچی کا رشتہ میرے کسی بھی بیٹے کے ساتھ جائز ہے کہ نہیں ؟ اور جس نے میرا دودھ پیاہے اس کے بھائی کے ساتھ میری بیٹیوں کا رشتہ ہو سکتا ہے کہ نہیں ؟ کیونکہ میں اپنی بیٹی لائبہ کا رشتہ مہک کے بھائی کو دینا چاہتی ہوں ، جو بھی شرعی حکم ہو تحریر فرمائیں ۔شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ نے جس لڑکی مسماۃ مہک کو مدتِ رضاعت میں دودھ پلایا ہے وہ سائلہ کی رضاعی بیٹی اور سائلہ کے تمام بیٹوں کی رضاعی بہن بن چکی ہے، لہذا سائلہ کے کسی بھی بیٹے کیلئے مسماۃ مہک کیساتھ تو نکاح کرنا شرعاً جائز نہیں، البتہ اگر مسماۃ مہک کے مذکور بھائی نے مدتِ رضاعت میں سائلہ کا دودھ نہ پیا ہو اور نہ ہی سائلہ کی بیٹی مسماۃ لائبہ نے مہک کی والدہ کا دودھ پیا ہو تو ایسی صورت میں مسماۃ لائبہ کا نکاح مہک کے بھائی کیساتھ بلاشبہ جائز اور درست ہوگا بشرطیکہ حرمت کی کوئی اور وجہ نہ پائی جاتی ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالی: حُرِّمَتْ عَلَیْكُمْ اُمَّهٰتُكُمْ وَ بَنٰتُكُمْ وَ اَخَوٰتُكُمْ وَ عَمّٰتُكُمْ وَ خٰلٰتُكُمْ وَ بَنٰتُ الْاَخِ وَ بَنٰتُ الْاُخْتِ وَ اُمَّهٰتُكُمُ الّٰتِیْۤ اَرْضَعْنَكُمْ وَ اَخَوٰتُكُمْ مِّنَ الرَّضَاعَةِ الآیۃ (آیتـ 23 سورۃ النساء)
و فی الفقہ الحنفی و ادلتہ: قال النبی ﷺ فیما رواہ ابن عباس فی ابنۃ حمزۃ: "لا تحل لی، یحرم من الرضاعۃ ما یحرم من النسب، ھی بنت أخی من الرضاعۃ) (کتاب النکاح ج2 صـ 166 ط:وحیدی)
و فیہ ایضاً: و عنھا رضی اللہ عنھا فی حدیث طویل، فقال رسول اللہﷺ "نعم إن الرضاعۃ تحرم ما یحرم من الولادۃ" (إلی قولہ)وھذا إجماع لا خلاف فیہ بین الأئمۃ، فإذا حرمت الأم فکذا زوجھا، لأنہ والدہ، ولأن اللبن منھما جمیعاً، و تنتشر الحرمۃ إلی أولادہ، وأخو صاحب اللبن عم، وأخو المرضع خال من الرضاعۃ، فیحرم من الرضاع العمات والخالات والأعمام والأخوات، و بناتھن کالنسب اھ(کتاب النکاح ج2 صـ 169 ط:وحیدی)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کریم یعقوب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70518کی تصدیق کریں
0     736
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات