مصارف زکوۃ و صدقات

ایک مستحق کیلئے دی گئی زکوۃ کسی دوسرے مستحق کو دینا

فتوی نمبر :
71114
| تاریخ :
2024-02-21
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

ایک مستحق کیلئے دی گئی زکوۃ کسی دوسرے مستحق کو دینا

میں نے اپنے دوست سے اپنی نوکرانی کے لئے زکوٰۃ مانگی ، اس نے مجھے اس مقصد کے لئے کچھ رقم دی۔اب میں یہ رقم کسی دوسرے شخص کو دینا چاہتا ہوں ، جو اس سے زیادہ اہل نوکرانی ہے ، کیا میں یہ رقم اپنے دوست کے علم کے بغیر کسی دوسرے شخص کو دے سکتا ہوں ؟ کیا یہ رقم نوکرانی کو دینا ضروری ہے ؟ جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں سائل کے دوست نے اس کے کہنے پر زکاۃ کی رقم اس متعینہ مستحق نوکرانی کو دینے کے لئے دی ہو ، تو سائل پر وہ رقم اسی متعینہ نوکرانی کو سپرد کرنا لازم ہوگا ، دوسری نوکرانی کو یہ زکاۃ کی رقم حوالہ کرنا جائز نہ ہوگا ، بلکہ ایسا کرنے سے سائل کے دوست کی زکاۃ بھی ادا نہ ہوگی ، اور اس رقم کا ضمان سائل پر لازم ہوگا ، اس لئے ایسا کرنے سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في رد المحتار تحت ( قوله لولده الفقير) ههنا الوكيل إنما يستفيد التصرف من الموكل وقد أمره بالدفع إلى فلان فلا يملك الدفع إلى غيره كما لو أوصى لزيد بكذا ليس للوصي الدفع إلى غيره الخ (كتاب الزكاة ، مطلب في زکاة ثمن المبيع و وفاء ، ج 2، ص 269، ط : سعید )-
و في درر الحكام في شرح مجلة الأحكام : أما إذا تلف بالتعدي أو التقصير فيكون ضامنا ( المادة ٧٨٤ ، ج ۳، ص 561 ، ط: دار الجيل )-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالمجید نور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71114کی تصدیق کریں
0     1048
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عباسی خاندان کو زکوۃ دینے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • قطب شاہی اعوان کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • ہسپتال کے سامان وغیرہ لینے کے لئے زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مال زکوٰۃ سے کسی کو حج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کی تعمیروغیرہ میں زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوۃ کی تملیک کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • مقروض بھائی کو زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کے مستحق کا اندازہ کیسے لگایا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بیت المال فنڈ سے سید کا علاج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • اپنے استاد کو صدقہ خیرات دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی رقم سے رفاہ عام جیسے ہسپتال وغیرہ بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیانانی کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اعضاء کی پیوند کاری کروانے کیلئے زکوۃ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ اور چرم قربانی وغیرہ سے ویلفیئر چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مستحق شخص کو نصاب سے زیادہ زکوۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
  • زکوۃ کی رقم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • استاد یا ملازم کو زکوۃ کی رقم سے تنخواہ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • غریب اور کچی آبادی کے اسکول میں یتیم بچوں کے لئے زکوۃ

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیا گھر کے ملازمین کو زکوۃ دینا منع ہے

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کیلئے زکوۃ وغیرہ کی رقم لینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کی رقم کا بہترین مصرف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ کی رقم سے کنواں کھدوایا جاسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بھانجی کو زکوٰۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مقروض شخص پر زکوٰۃ لازم ہونے اور زکوٰۃ کی رقم سے والد کا قرضہ اتارنے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
Related Topics متعلقه موضوعات