مصارف زکوۃ و صدقات

زکوٰۃ کی رقم کا بہترین مصرف کیا ہے؟

فتوی نمبر :
71172
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

زکوٰۃ کی رقم کا بہترین مصرف کیا ہے؟

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زکوٰۃ کے روپیہ کا سب سے بہتر مصرف کیا ہے سنا جاتا ہے کہ دینی تعلیم اور اشاعت میں کرنا فی زمانہ بہتر ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

زکوٰۃ کا بہترین مصرف وہ ہے جہاں صرف کرنے سے زکوٰۃ کا اجر ملنے کے علاوہ کوئی اور اجر بھی ہو جیسے رشتہ دار، علماء طلبہ دین وغیرہ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الشامیة: قید بالولاد لجوازہ لبقیة الأقارب کالإخوة والأعمام والأخوال الفقراء بل ھو أولی لأنہ صلة وصدقة. (ج۲، ص۳۴۶)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 71172کی تصدیق کریں
0     1118
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات