جناب مجھ پر عرصہ چار سال سے ۴۰۰۰۰ چالیس ہزار روپیہ قرض ہے میری زوجہ کے بھائی صاحبان صاحب حیثیت و صاحب نصاب ہیں اگر وہ اپنی زکوٰۃ کی رقم سےکچھ قرض ادا کردیں تو کیا ان کی زکوٰۃ ادا ہوجائے گی؟ اور مجھے گناہ تو نہیں ملے گا؟
سائل اگر واقعۃً مستحق زکوٰۃ ہو تو ایسی صورت میں اس کے سالوں کا اسے مدِّ زکوٰۃ سےرقم دینا اور اس کا اس رقم کو اپنے قرض میں دے دینا بلاشبہ جائز اور درست ہے۔
کما فی الہندیة: (منہا الفقیر) وھو من لہ ادنی شیئ وھو ما دون النصاب او قدرنصاب غیر نام (ج۱، ص۱۸۷)
وفیها ایضا: ولو قضی دین الفقیر برکاة مالہ ان کان بامرہ یجوزالخ (ج۱، ص۱۹۰)
رفاہی ادارہ "چیرٹی رائٹ آف پاکستان" میں رقمِ زکوۃ کے استعمال کی مختلف صورتوں کے احکام
یونیکوڈ مصارف زکوۃ و صدقات 1