میں اسٹوڈنٹس ویلفئر ٹرسٹ ضلع کرک کے نام سے ایک فلاحی ادارہ چلا رہا ہوں ، اس ادارے سے میں دینی مدارس اور اسکولوں کے غریب بچوں کو یونیفارم اور اسٹیشنری مہیا کرتا ہوں، ادارے کے لئے لوگ مجھے خیرات ، زکوٰۃ اور صدقات وغیرہ دیتےہیں،کیا میں اس ادارے سے سید خاندان کے غریب بچوں کو اسٹیشنری اور یونیفارم دے سکتا ہوں؟
سائل کے لئے زکوۃ اور صدقاتِ واجبہ کی رقم سے خریدی ہوئی ا سٹیشزی اور یونیفارم وغیرہ اسکول و مدرسہ میں پڑھنے والے سید طلباءِ کرام کو دینا درست نہیں ، البتہ نفلی صدقات اور عطیات وغیرہ سے خریدے ہوئے یونیفارم اور اسٹیشزی وغیرہ کا سامان سید طلباء کرام کو بھی دیا جاسکتا ہے۔
کما فی الھندیۃ: ولا یدفع الی بنی ھاشم وھم آل علی وآل عباس (الی قولہ) ھذا فی الواجبات کالزکاۃ والنذر والعشر والکفارۃفاما التطوع فیجوز الصرف الیھم کذا فی الکافی الخ(ج 1 ص 189 ط: ماجدیۃ)۔
وفی البحر الرائق: (قولہ وبنی ھاشم وموالیھم) ای لایجوز الدفع لھم لحدیث البخاری "نحن لا تحل لنا الصدقۃ" الخ (ج 2 ص 246 ط: ماجدیۃ)۔
مقروض شخص پر زکوٰۃ لازم ہونے اور زکوٰۃ کی رقم سے والد کا قرضہ اتارنے کا حکم
یونیکوڈ مصارف زکوۃ و صدقات 0