مصارف زکوۃ و صدقات

زکوۃ کے مصارف میں کس کو ترجیح دینی چاہیئے؟

فتوی نمبر :
71431
| تاریخ :
2024-03-03
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

زکوۃ کے مصارف میں کس کو ترجیح دینی چاہیئے؟

السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ! محترم مفتی صاحب! ہمارے صدقات، خیرات اور زکوٰۃ کے ترجیحی مصارف کون کون سے ہیں؟،مقامی غرباء، مساکین، دینی مدارس، تبلیغی مراکز، فلسطینی مسلمانوں کی امداد، اسلامک دعوہ سنٹرز UK وغیرہ وغیرہ، ان مصارف میں سے پہلی دوسری تیسری ترجیح کون کون سے مصرف کو ہوگی؟ جس میں اجر زیادہ ہو۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ صدقات، خیرات اور زکوۃ کے ترجیحی مصارف حالات، حاجات اور انفع ہونے کے اعتبار سے وقت کے ساتھ بدلتے رہتے ہیں، لہذا جس وقت جہاں زیادہ ضرورت و احتیاج پائی جائے، وہاں صدقات، خیرات اور زکوۃ دینے میں زیادہ نفع و ثواب ہوگا، چنانچہ فی الوقت فلسطینی مظلوم اور ضرورت مند مسلمانوں کی اعانت کو علماء اولین ترجیح قرار دے رہے ہیں، جس کے بعد بالترتیب مقامی غرباء، مساکین، دینی مدارس، تبلیغی مراکز، اور اسلامک دعوۃ سینٹرز وغیرہ میں سے جو بھی حالات کے اعتبار سے زیادہ ضرورت مند ہو، وہ شرعاً ترجیحی مصرف شمار ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی ردالمحتار: تحت(قولہ: ورجح فی البزازیۃ افضلیۃ الحج)(الی قولہ) قال الرحمتی: والحق التفضیل فما کانت الحاجۃ فیہ اکثر والمنفعۃ فیہ اشمل فھو الافضل کما ورد "حجۃ افضل من عشر غزوات" وورد عکسہ فیحمل علی ماکان انفع فاذا کان اشجع وانفع فی الحرب فجھادہ افضل من حجۃ او بالعکس فحجۃ افضل وکذا بناء الرباط ان کان محتاجا الیہ کان افضل من الصدقۃ وحج النفل واذا کان الفقیر مضطرا او من اھل الصلاح او من آل بیت النبی ﷺ فقد یکون اکرامہ افضل من حجات وعمر وبناء الرباط الخ (ج2 صـ621 کتاب الزکاۃ ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالحنان رمضان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71431کی تصدیق کریں
0     954
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عباسی خاندان کو زکوۃ دینے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • قطب شاہی اعوان کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • ہسپتال کے سامان وغیرہ لینے کے لئے زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مال زکوٰۃ سے کسی کو حج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کی تعمیروغیرہ میں زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوۃ کی تملیک کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • مقروض بھائی کو زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کے مستحق کا اندازہ کیسے لگایا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بیت المال فنڈ سے سید کا علاج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • اپنے استاد کو صدقہ خیرات دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی رقم سے رفاہ عام جیسے ہسپتال وغیرہ بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیانانی کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اعضاء کی پیوند کاری کروانے کیلئے زکوۃ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ اور چرم قربانی وغیرہ سے ویلفیئر چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مستحق شخص کو نصاب سے زیادہ زکوۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
  • زکوۃ کی رقم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • استاد یا ملازم کو زکوۃ کی رقم سے تنخواہ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • غریب اور کچی آبادی کے اسکول میں یتیم بچوں کے لئے زکوۃ

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیا گھر کے ملازمین کو زکوۃ دینا منع ہے

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کیلئے زکوۃ وغیرہ کی رقم لینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کی رقم کا بہترین مصرف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ کی رقم سے کنواں کھدوایا جاسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بھانجی کو زکوٰۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مقروض شخص پر زکوٰۃ لازم ہونے اور زکوٰۃ کی رقم سے والد کا قرضہ اتارنے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
Related Topics متعلقه موضوعات