تراویح

نماز تراویح اور اس میں بیس رکعت کی تعداد کو غیر ضروری سمجھنا

فتوی نمبر :
7191
| تاریخ :
2009-09-06
عبادات / روزہ و رمضان / تراویح

نماز تراویح اور اس میں بیس رکعت کی تعداد کو غیر ضروری سمجھنا

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ! آپ سے تراویح کے بارے میں چند باتیں پوچھنی ہیں:
۱۔ تراویح قرآن و حدیث سے کیا ہے ؟ نفل ، سنت یا سنتِ مؤکدہ ؟
۲۔ قرآن و حدیث کی روشنی میں بتایۓ کہ کیا تراویح پڑھنا لازمی ہے ،یا آٹھ رکعات پڑھیں جائے تو کیا اس کے چھوڑنے یا کم پڑھنے سے گناہ ہو گا ؟
۳۔ کیا رمضان میں قرآن ایک بار پڑھ کر تراویح میں ختم کرنا ضروری ہے؟
۴۔ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ بیس رکعات تراویح آپ ﷺ سے ثابت نہیں، اور جو بیس رکعات ہیں وہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے اپنے دور میں پڑھانی شروع کیں ، اس کو چھوڑنا یا نہ پڑھنا گناہ نہیں، تو اس کا کیا جواب ہوگا ؟
۵۔ آپ ﷺ کے بعد حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے اپنے وقت میں کتنی رکعات تراویح پڑھیں یا پڑھانے کا حکم دیا ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ تراویح پڑھنا سنتِ مؤکدہ ہے ، اور پھر یہ بیس رکعات پڑھنا اور ان میں ایک مرتبہ قرآن کریم کا ختم کرنا یہ دونوں امور بھی مستقل سنت ہیں اور اس پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانۂ خلافت میں صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین کا اجماع ثابت ہے، اس کے خلاف کرنا گناہ کی بات ہے، جس سے احتراز چاہیۓ ، جبکہ آٹھ رکعات کا رمضان اور غیر رمضان ہر دو اوقات میں پڑھنا آپ ﷺ سے ثابت ہے ، اس سے تراویح پر یا تراویح کی آٹھ رکعات ہونے پر استدلال درست نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

في السنن الكبرى للبيهقي : عن أبي هريرة قال : خرج رسول الله صلى الله عليه و سلم فإذا أناس في رمضان يصلون في ناحية المسجد ، فقال : ما هؤلاء ؟ فقيل : هؤلاء أناس ليس معهم قرآن ، و أبي بن كعب يصلي و هم يصلون بصلاته ، فقال النبي صلى الله عليه و سلم : أصابوا ، و نعم ما صنعوا ، اھ (2/ 697)۔
و فیه أيضاً : عن السائب بن يزيد قال : كانوا يقومون على عهد عمر بن الخطاب رضي الله عنه في شهر رمضان بعشرين ركعة اھ (2/ 699)۔
و فیه أيضاً : و روينا عن شتير بن شكل ، و كان من أصحاب علي رضي الله عنه " أنه كان يؤمهم في شهر رمضان بعشرين ركعة ، و يوتر بثلاث " اھ (2/ 699)۔
و في صحيح البخاري : عن أبي سلمة بن عبد الرحمن ، أنه سأل عائشة رضي الله عنها : كيف كانت صلاة رسول الله صلى الله عليه و سلم في رمضان ؟ قالت : ما كان يزيد في رمضان و لا في غيره على إحدى عشرة ركعة ، يصلي أربع ركعات ، فلا تسأل عن حسنهن و طولهن ، ثم يصلي أربعا ، فلا تسأل عن حسنهن و طولهن ، ثم يصلي ثلاثا ، فقلت : يا رسول الله تنام قبل أن توتر ؟ قال : «تنام عيني و لا ينام قلبي» اھ (4/ 191)۔
و في الدر المختار : (التراويح سنة) مؤكدة لمواظبة الخلفاء الراشدين (للرجال و النساء) إجماعا (الى قوله) (و هي عشرون ركعة) حكمته مساواة المكمل للمكمل (بعشر تسليمات) (الى قوله) (و الختم) مرة سنة و مرتين فضيلة و ثلاثا أفضل . اھ (2/ 43)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالواجد وزیرمحمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 7191کی تصدیق کریں
0     1256
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا تراویح رمضان میں روزانہ پڑہنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تراویح 2
  • تراویح پڑھانے پر اجرت لینے والے امام کی اقتداء میں تراویح پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تراویح 4
  • عورت تراویح کی نماز مسجد میں باجماعت پڑھ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تراویح 1
  • آٹھ رکعات تراویح پڑھنے کا حکم اور تراویح چار چار رکعات پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تراویح 0
  • تراویح میں قرآن کریم دیکھ کر پڑھنے سے تراویح کی نماز درست اداء ہوجائے گی؟

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • ۲۳ رمضان کو تراویح کے بعد سورۃ عنکبوت اور روم پڑھنے کی رسم

    یونیکوڈ   تراویح 1
  • تراویح سنانے پر حافظِ قرآن یا سامع کو ہدیہ دینا اور ان کا لینا

    یونیکوڈ   تراویح 3
  • رمضان میں ختمِ قرآن کی تقریب میں شرکت اور حاضرین کے کھانے کیلۓ چندہ کرنا

    یونیکوڈ   تراویح 1
  • مستقل امامِ مسجد جو تراویح میں ختمِ قرآن بحی کرے ،اسے کچھ زائد ہدیہ دینے کی جائز صورت- داڑھی کو سیاہ رنگ لگانا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • کیا پانچ روزہ یا دس روزہ ترویح پڑھنا ٹھیک ہے؟ اور اس کا ثواب

    یونیکوڈ   انگلش   تراویح 0
  • تراویح کے لیے حافظ کو مقرر کرنا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • چھ دن، ۱۰ دن، ۱۵ دن کی تراویح پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   تراویح 0
  • محلہ کی مسجد چھوڑ کر دوسرے مسجد میں عشاءو تراویح پڑھنا

    یونیکوڈ   تراویح 3
  • تراویح میں ختم قرآن کے موقع پر قاری کو نذرانہ وھدیہ دینا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • دورانِ تراویح طواف کرنا- تراویح کا حکم- دورانِ تراویح قرآن کھول کر قرآن سننا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • حافظہ عورت کا نمازِ تراویح باجماعت پڑھانا

    یونیکوڈ   تراویح 3
  • تراویح میں تلاوت کی رفتار کیسی رکھی جائے؟

    یونیکوڈ   تراویح 2
  • تراویح میں امام کا تیزی سے قرآن پڑھنا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • تسبیحاتِ تراویح ثابت ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • تراویح میں ختمِ قرآن کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   تراویح 1
  • کمپنی ملازمت کی وجہ سے تروایح چھوڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   تراویح 1
  • رمضان المبارک میں صلوٰۃ الوتر کے بعد اجتماعی دعا مانگنا

    یونیکوڈ   تراویح 2
  • صرف عورتوں کا باجماعت تراویح ادا کرنا

    یونیکوڈ   تراویح 3
  • مدرسہ میں تراویح کی جماعت کروانا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • تراویح میں قرأت تیز پڑھنے کی حد

    یونیکوڈ   تراویح 0
Related Topics متعلقه موضوعات