تراویح

تراویح و وتر باجماعت پڑھنے کے بعد سحری میں تہجد پڑھنا- عیدی کی رسم کا حکم

فتوی نمبر :
7213
| تاریخ :
2009-09-07
عبادات / روزہ و رمضان / تراویح

تراویح و وتر باجماعت پڑھنے کے بعد سحری میں تہجد پڑھنا- عیدی کی رسم کا حکم

۱۔ ۲۰ رکعات تراویح اور وتر باجماعت پڑھنے کے بعد تہجد کی نماز نہیں پڑھ سکتے؟ بعض حضرات فرماتے ہیں کہ ۲۰ رکعات میں سے ۱۲ رکعت تہجد کی نماز ہے۔
۲۔شریعت میں عیدی کے پیسے دینے کا کیا حکم ہے ؟اور اگر یہ حکم نہیں تو کیا یہ بدعت کے زمرے میں نہیں آئے گا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۱۔ واضح ہو کہ تراویح اور تہجد دونوں الگ الگ نمازیں ہیں، لہٰذا بیس رکعات تراویح میں تہجد کو شمار کرنا اور ان کو ایک سمجھنا دین سے ناواقفی اور جہالت پر مبنی ہے، کیونکہ حضراتِ فقہاءِ کرام نے نمازِ تراویح اور تہجد کے لۓ الگ الگ ابواب ترتیب دیے ہیں اور درجِ ذیل احادیثِ مبارکہ سے بھی اس کی تائید ہوتی ہے، لہٰذا تراویح کے بعد بھی تہجد پڑھنے میں کوئی حرج نہیں، بلکہ بلاشبہ پڑھ سکتے ہیں۔
۲۔شرعاً اس کا کوئی ثبوت نہیں ، البتہ عجم میں اس طرح کی خوشی کے موقع پر بعض لوگ عیدی وغیرہ دینے کا اہتمام کرتے ہیں، اگر اسے لازم و واجب کا درجہ نہ دیا جائے تو یہ محض اظہارِ مسرت کا طریقہ ہے، اس میں شرعاً کوئی حرج بھی نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

فی صحيح مسلم : عن أنس رضي الله عنه ، قال : كان رسول الله صلى الله عليه و سلم ، يصلي في رمضان ، فجئت فقمت إلى جنبه و جاء رجل آخر ، فقام أيضا حتى كنا رهطا فلما احس النبي صلى الله عليه و سلم أنا خلفه جعل يتجوز في الصلاة ، ثم دخل رحله ، فصلى صلاة لا يصليها عندنا ، قال : قلنا له : حين أصبحنا أفطنت لنا الليلة قال : فقال : «نعم ، ذاك الذي حملني على الذي صنعت» اھ (2/ 775)۔
و فی شعب الإيمان : عن عائشة ، قالت : كان رسول الله صلى الله عليه و سلم إذا دخل رمضان تغير لونه ، و كثرت صلاته ، و ابتهل في الدعاء ، و أشفق منه اھ (5/ 234)۔
و فیه أیضاً : عن عائشة ، زوج النبي صلى الله عليه و سلم أنها قالت: كان رسول الله صلى الله عليه و سلم إذا دخل شهر رمضان شد مئزره ، ثم لم يأت فراشه حتى ينسلخ " اھ (5/ 234)۔
و فی الدر المختار : دفع الزكاة إلى صبيان أقاربه برسم عيد أو إلى مبشر أو مهدي الباكورة جاز اھ (2/ 356)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
خادم حسین منظور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 7213کی تصدیق کریں
0     676
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا تراویح رمضان میں روزانہ پڑہنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تراویح 2
  • تراویح پڑھانے پر اجرت لینے والے امام کی اقتداء میں تراویح پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تراویح 4
  • عورت تراویح کی نماز مسجد میں باجماعت پڑھ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تراویح 1
  • آٹھ رکعات تراویح پڑھنے کا حکم اور تراویح چار چار رکعات پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تراویح 0
  • تراویح میں قرآن کریم دیکھ کر پڑھنے سے تراویح کی نماز درست اداء ہوجائے گی؟

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • ۲۳ رمضان کو تراویح کے بعد سورۃ عنکبوت اور روم پڑھنے کی رسم

    یونیکوڈ   تراویح 1
  • تراویح سنانے پر حافظِ قرآن یا سامع کو ہدیہ دینا اور ان کا لینا

    یونیکوڈ   تراویح 3
  • رمضان میں ختمِ قرآن کی تقریب میں شرکت اور حاضرین کے کھانے کیلۓ چندہ کرنا

    یونیکوڈ   تراویح 1
  • مستقل امامِ مسجد جو تراویح میں ختمِ قرآن بحی کرے ،اسے کچھ زائد ہدیہ دینے کی جائز صورت- داڑھی کو سیاہ رنگ لگانا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • کیا پانچ روزہ یا دس روزہ ترویح پڑھنا ٹھیک ہے؟ اور اس کا ثواب

    یونیکوڈ   انگلش   تراویح 0
  • تراویح کے لیے حافظ کو مقرر کرنا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • چھ دن، ۱۰ دن، ۱۵ دن کی تراویح پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   تراویح 0
  • محلہ کی مسجد چھوڑ کر دوسرے مسجد میں عشاءو تراویح پڑھنا

    یونیکوڈ   تراویح 3
  • تراویح میں ختم قرآن کے موقع پر قاری کو نذرانہ وھدیہ دینا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • دورانِ تراویح طواف کرنا- تراویح کا حکم- دورانِ تراویح قرآن کھول کر قرآن سننا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • حافظہ عورت کا نمازِ تراویح باجماعت پڑھانا

    یونیکوڈ   تراویح 3
  • تراویح میں تلاوت کی رفتار کیسی رکھی جائے؟

    یونیکوڈ   تراویح 2
  • تراویح میں امام کا تیزی سے قرآن پڑھنا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • تسبیحاتِ تراویح ثابت ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • تراویح میں ختمِ قرآن کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   تراویح 1
  • کمپنی ملازمت کی وجہ سے تروایح چھوڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   تراویح 1
  • رمضان المبارک میں صلوٰۃ الوتر کے بعد اجتماعی دعا مانگنا

    یونیکوڈ   تراویح 2
  • صرف عورتوں کا باجماعت تراویح ادا کرنا

    یونیکوڈ   تراویح 3
  • مدرسہ میں تراویح کی جماعت کروانا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • تراویح میں قرأت تیز پڑھنے کی حد

    یونیکوڈ   تراویح 0
Related Topics متعلقه موضوعات