مصارف زکوۃ و صدقات

کیا مجبوری کی حالت میں سید شخص کے علاج معالجہ کے لئے زکوۃ کی رقم لی جاسکتی ہے ؟

فتوی نمبر :
72535
| تاریخ :
2024-04-16
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

کیا مجبوری کی حالت میں سید شخص کے علاج معالجہ کے لئے زکوۃ کی رقم لی جاسکتی ہے ؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! قریشی شخص جو حضرت علی رضی اللہ کی اولا دمیں زین العابدین سے ہیں ، اور وہ ایک بیماری میں مبتلی ہیں ، وہ اپنے علاج نہیں کرسکتا ، سرکاری ہسپتال میں ٹیسٹ کی سہولت نہیں ، پرائیوٹ آغاخان میں ٹیسٹ کیا ، وہاں زکاۃ کی مد میں (26000) ہزار کا ٹیسٹ (5000) ہزار میں کیا ، لیکن وہاں فارم میں لکھا تھا کہ میں سید نہیں ہوں یہ دستخط کرایا ، بندہ زکاۃ کا مستحق ہے، لیکن اہل بیت میں ہونے کی وجہ سے زکوۃ نہیں لے سکتا ، براہ مہربانی بتائیں آغا خان سے کینسر کا علاج کرنا ہے ، لیکن وہاں بھی سید خاندان کا علاج نہیں کرتے ، کیونکہ سید یا قریشی زکوۃ کےمستحق نہیں ، ابھی اس صورت حال میں ایک اہل بیت کیا کرے؟ جزاک اللہ خیراً۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ سید کو زکوٰۃ دینا شرعاً جائز نہیں ، بلکہ اگر کوئی سید واقعۃً ضرورت مند یا بیمار ہو تو صاحب حیثیت مالداروں پر لازم ہے کہ وہ اس کی مدد کریں اور اس کو مصیبت اور تکلیف سے نجات دلائیں، یہ بہت بڑے اجر وثواب کا کام ہے، اور آپ ﷺ کے ساتھ محبت کی دلیل بھی ہے، اور اس کے لئے بہتر تو یہ ہے کہ وہ زکوٰۃاور صدقات واجبہ کے علاوہ نفلی صدقہ سے اس کی مدد کریں، تاہم اگر نفلی صدقات علاج معالجہ وغیرہ کے لئے ناکافی ہوں تو بمجبوری زکوٰۃ کی رقم بھی باقاعدہ تملیک کرنے کے بعد اس کے علاج معالجہ میں لگائی جاسکتی ہے، لہذا صورت مسئولہ میں بھی مذکور سید کے علاج معالجہ کے لئے صاحب حیثیت افراد کو چاہئے کہ وہ نفلی صدقات وغیرہ کے ذریعے اس کی مدد کریں، اور بمجبوری زکوٰۃ کی رقم بھی تملیک کے بعد اس کے علاج معالجہ میں لگائی جاسکتی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی صحیح مسلم: قال رسول اللہﷺ إِنَّ هَذِهِ الصَّدَقَاتِ إِنَّمَا هِيَ أَوْسَاخُ النَّاسِ، وَإِنَّهَا لَا تَحِلُّ لِمُحَمَّدٍ، وَلَا لِآلِ مُحَمَّدٍ»(ج2 ص 754 رقم 1072 باب ترک استعمال آل النبی)۔
وفی البحرالرائق: (قوله وبني هاشم ومواليهم) أي لا يجوز الدفع لهم لحديث البخاري «نحن - أهل بيت - لا تحل لنا الصدقة الخ ( ج2 265 باب المصرف ط ماجدیہ)۔
وفی الھندیۃ: ولا يدفع إلى بني هاشم، وهم آل علي وآل عباس وآل جعفر وآل عقيل وآل الحارث بن عبد المطلب كذا في الهداية ويجوز الدفع إلى من عداهم من بني هاشم كذرية أبي لهب؛ لأنهم لم يناصروا النبي - صلى الله عليه وسلم - كذا في السراج الوهاج.الخ ( ج1 ص 189 الباب السابع فی المصارفط ماجدیہ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حمزہ منان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72535کی تصدیق کریں
0     761
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عباسی خاندان کو زکوۃ دینے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • قطب شاہی اعوان کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • ہسپتال کے سامان وغیرہ لینے کے لئے زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مال زکوٰۃ سے کسی کو حج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کی تعمیروغیرہ میں زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوۃ کی تملیک کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • مقروض بھائی کو زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کے مستحق کا اندازہ کیسے لگایا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بیت المال فنڈ سے سید کا علاج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوۃ کی رقم سے رفاہ عام جیسے ہسپتال وغیرہ بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اپنے استاد کو صدقہ خیرات دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیانانی کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اعضاء کی پیوند کاری کروانے کیلئے زکوۃ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ اور چرم قربانی وغیرہ سے ویلفیئر چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مستحق شخص کو نصاب سے زیادہ زکوۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
  • زکوۃ کی رقم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • استاد یا ملازم کو زکوۃ کی رقم سے تنخواہ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • غریب اور کچی آبادی کے اسکول میں یتیم بچوں کے لئے زکوۃ

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیا گھر کے ملازمین کو زکوۃ دینا منع ہے

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ کی رقم کا بہترین مصرف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کیلئے زکوۃ وغیرہ کی رقم لینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کی رقم سے کنواں کھدوایا جاسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بھانجی کو زکوٰۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مقروض شخص پر زکوٰۃ لازم ہونے اور زکوٰۃ کی رقم سے والد کا قرضہ اتارنے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
Related Topics متعلقه موضوعات