نکاح

والدین کا زبردستی کسی سے شادی کرانے کاحکم

فتوی نمبر :
72646
| تاریخ :
2024-04-22
معاملات / احکام نکاح / نکاح

والدین کا زبردستی کسی سے شادی کرانے کاحکم

زبردستی کسی کو ڈرا دھمکا کر شادی کرنا کیا صحیح ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اسلام کسی بھی معاملہ میں جبر و اکراہ کو بالکل پسند نہیں کرتا ، خصوصاً زبردستی اور ڈرا دھمکا کر کیے گئے نکاح سے تو ویسے بھی مقصدِ ِنکاح فوت ہو جاتا ہے ، کیونکہ میاں بیوی ایک دوسرے کے ساتھ پیار و محبت کے بجائے نفرت کریں گے تو زندگی عذاب بن کر رہ جائے گی ، اور جب جوڑا ایک دوسرے سے سکون نہیں پائےگا ، تو نکاح بے مقصود ہوجائے گا ، اس لئے اسلام میں یکطرفہ پسند کی شادی کا حکم نہیں ، بلکہ جانبین کی رضامندی اور پسند کا احترام کیا گیا ہے ، جبکہ ماں باپ ہمیشہ اولاد کی بہتری چاہتے ہیں اور زمانے کے نشیب و فرازدیکھ لینے کے بعد ان کا تجربہ بھی زیادہ ہوتا ہے اور اولاد کے لئے دل میں شفقت و محبت کا مادہ بھی ہوتا ہے، اس لئے ان کی صوابدیدی رائے کو ترجیح دینا زیادہ بہتر ہے ، جبکہ والدین کو بھی چاہئیے کہ اپنی بالغ اولاد کے جذبات کا خیال رکھیں اور ان کی رضامندی معلوم کرلیں اور زبردستی اپنی مرضی مسلط نہ کریں ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في صحيح البخاري : عن خنساء بنت خذام الأنصارية : «أن أباها زوجها وهي ثيب فكرهت ذلك، فأتت النبي صلى الله عليه وسلم فرد نكاحها. ( ‌‌باب: لا يجوز نكاح المكره، ج 9، ص 20، رقم : 6945، ط : السلطانية)-
و فيه أيضا : عن عائشة رضي الله عنها قالت: «قلت: يا رسول الله، يستأمر النساء في أبضاعهن؟ قال: نعم قلت: فإن البكر تستأمر فتستحيي فتسكت؟ قال: سكوتها إذنها. ( ‌‌باب: لا يجوز نكاح المكره، ج 9، ص 21، رقم : 6946، ط : السلطانية)-
في الهداية : و لا يجوز للولي إجبار البكر البالغ على النكاح الخ (باب في الأولياء والأكفاء، ج ا، ص191، ط : دار إحياء التراث العربي )-
وفي الفتاوى الهندية : لا يجوز نكاح أحد على بالغة صحيحة العقل من أب أو سلطان بغير إذنها بكرا كانت أو ثيبا فإن فعل ذلك فالنكاح موقوف على إجازتها فإن أجازته جاز وإن ردته بطل كذا في السراج الوهاج انتهى ( الباب الرابع في الأولياء في النطاح ، ج ا، ص 287، ط : دار الفكر)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالمجید نور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72646کی تصدیق کریں
0     874
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات