مصارف زکوۃ و صدقات

شوہر کو زکوۃ دینے کا حکم

فتوی نمبر :
73014
| تاریخ :
2024-05-07
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

شوہر کو زکوۃ دینے کا حکم

میں ایک صاحبِ نصاب عورت ہوں،لیکن کسی کو زکوۃ نہیں دینا چاہتی،کیونکہ مجھے مستقبل میں بچوں کی شادی کے لیے سونا درکا ر ہےمجھے حال ہی میں معلوم ہوا ہے،کیا ہم اپنے شوہر کو زکوۃ دے سکتے ہیں،اگر وہ صاحبِ نصاب نہ ہوتو کیا میں اپنے شوہر کو زکوۃ ادا کرسکتی ہوں؟میرے شوہر نے پہلے مجھ سے کچھ پیسے لیے تھے،لیکن واپس نہیں کرسکے تو کیا اس سال کےلیے اسے میری پہلے سے ادا کی گئی زکوۃ میں شمار کیا جاسکتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ زکوۃ کے واجب ہوجانے کے بعد اس کی ادائیگی میں بلاوجہ تاخیر اور ٹال مٹول کرنا شرعاً جائز نہیں ،جس سے بہرصورت احتراز لازم ہے،بلکہ جلد از جلد ادائیگی کرکے اس فریضہ سے سبکدوشی کی فکر کرنی چاہیے،جبکہ میاں بیوی کا ایک دوسرے کو اپنے ذاتی اموال کی زکوۃ دینا بھی شرعاً جائز نہیں اور نہ ہی اس طرح کرنے سے میاں بیوی کی زکوۃ ادا ہوگی،لہذا بیوی کا اپنے ذاتی اموال کی زکوۃ اپنے شوہر کو دینا یا پہلے سے دیے ہوئے پیسوں کو اپنی زکوۃ میں شمار کرنا جائز نہیں،اس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الدر المختار: (هي) لغة الطهارة والنماء، وشرعا (تمليك) خرج الإباحة، فلو أطعم يتيما ناويا الزكاة لا يجزيه إلا إذا دفع إليه المطعوم كما لو كساه بشرط أن يعقل القبض إلا إذا حكم عليه بنفقتهم (جزء مال) خرج المنفعة، فلو أسكن فقيرا داره سنة ناويا لا يجزيه (عينه الشارع) وهو ربع عشر نصاب حولي خرج النافلة والفطرة (من مسلم فقير) ولو معتوها (غير هاشمي ولا مولاه) أي معتقه، وهذا معنى قول الكنز تمليك المال: أي المعهود إخراجه شرعا (مع قطع المنفعة عن المملك من كل وجه) فلا يدفع لأصله وفرعه (لله تعالى) بيان لاشتراط النية اھ(ج2 ص256 کتاب الزکوۃ ط: سعید)۔
وفیہ أیضاً: (وافتراضها عمري) أي على التراخي وصححه الباقاني وغيره (وقيل فوري) أي واجب على الفور (وعليه الفتوى) كما في شرح الوهبانية الخ(ج2 ص271 کتاب الزکوۃ ط: سعید)۔
وفی الهداية في شرح بداية المبتدي: ولا إلى امرأته " للاشتراك في المنافع عادة " ولا تدفع المرأة إلى زوجها " عند أبي حنيفة رحمه الله لما ذكرنا. وقالا: تدفع إليه لقوله عليه الصلاة والسلام " لك أجران أجر الصدقة وأجر الصلة " قاله لامرأة عبد الله بن مسعود رضي الله عنه وقد سألته عن التصدق عليه قلنا هو محمول على النافلة.اھ(ج1 ص111 کتاب الزکوۃ ط: دار إحیاء التراث العربی،بیروت)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابراہیم اسماعیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73014کی تصدیق کریں
0     722
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عباسی خاندان کو زکوۃ دینے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • قطب شاہی اعوان کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • ہسپتال کے سامان وغیرہ لینے کے لئے زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مال زکوٰۃ سے کسی کو حج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کی تعمیروغیرہ میں زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوۃ کی تملیک کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • مقروض بھائی کو زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کے مستحق کا اندازہ کیسے لگایا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بیت المال فنڈ سے سید کا علاج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • اپنے استاد کو صدقہ خیرات دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی رقم سے رفاہ عام جیسے ہسپتال وغیرہ بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیانانی کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اعضاء کی پیوند کاری کروانے کیلئے زکوۃ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ اور چرم قربانی وغیرہ سے ویلفیئر چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مستحق شخص کو نصاب سے زیادہ زکوۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
  • زکوۃ کی رقم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • استاد یا ملازم کو زکوۃ کی رقم سے تنخواہ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • غریب اور کچی آبادی کے اسکول میں یتیم بچوں کے لئے زکوۃ

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیا گھر کے ملازمین کو زکوۃ دینا منع ہے

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کیلئے زکوۃ وغیرہ کی رقم لینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کی رقم کا بہترین مصرف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ کی رقم سے کنواں کھدوایا جاسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بھانجی کو زکوٰۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مقروض شخص پر زکوٰۃ لازم ہونے اور زکوٰۃ کی رقم سے والد کا قرضہ اتارنے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
Related Topics متعلقه موضوعات