نکاح

منکوحہ عورت کا کسی دوسرے شخص سے نکاح کرکے اس کے ساتھ رہنا

فتوی نمبر :
73758
| تاریخ :
2024-06-08
معاملات / احکام نکاح / نکاح

منکوحہ عورت کا کسی دوسرے شخص سے نکاح کرکے اس کے ساتھ رہنا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں مسمی رضا خان اور مسماۃ بصری بی بی میاں وبیوی ہیں، ہمارے نکاح سے چھ بچے ہیں ، عرصہ ایک سال قبل میری بیوی گھر سے ناراض ہو کر چلی گئی تھی، اب ایک سال بعد معلوم ہوا کہ اس نے کسی آدمی سے نکاح کرلیا ہے ، اور اسی کے ساتھ رہائش پذیر ہے ، جبکہ وہ میرے تین بچوں ،ایک بیٹا اور دو بیٹیوں کو بھی اپنے ساتھ لے گئی ہے ، اس صورتِ حال میں میری بیوی کا یہ طرزِ عمل کیسا ہے ؟ اور اس میں شرعی حکم کیا ہے ؟ رہنمائی فرمائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ کسی عورت کا اپنے شوہر کے نکاح میں ہوتے ہوئے اس سے باقاعدہ طلاق یا خلع لیے بغیر کسی دوسرے مرد کیساتھ عقدِ نکاح جائز نہیں بلکہ ناجائز اور حرام عمل ہے ، لہذا سوال میں درج کردہ بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو اس طور پر کہ سائل کی بیوی نے سائل سے خلع یا طلاق لیے بغیر کسی دوسرے شخص سے نکاح کیا ہو تو اس کا عمل شرعاً ناجائز اور حرام ہے جس سے وہ سخت گناہ گار ہورہی ہے ، اس پر لازم ہے کہ اپنے اس عمل پر بصدقِ دل توبہ و استغفار کرکے فوری طور پر مذکور شخص سے علیحدگی اختیار کر کے مؤاخذۂ دنیوی و اخروی سے سبکدوشی حاصل کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار: أما نكاح منكوحة الغير ومعتدته فالدخول فيه لا يوجب العدة إن علم أنها للغير لأنه لم يقل أحد بجوازه فلم ينعقد أصلا. قال: فعلى هذا يفرق بين فاسده وباطله في العدة، ولهذا يجب الحد مع العلم بالحرمة لأنه زنى كما في القنية وغيرها اھ (کتاب النکاح ج 3 صـ 132 ط:سعید)
وفی الدر المختار: (وكذا لا عدة لو تزوج امرأة الغير) ووطئها (عالما بذلك) وفي نسخ المتن (ودخل بها) ولا بد منه وبه يفتى، ولهذا يحد مع العلم بالحرمة لأنه زنا، والمزني بها لا تحرم على زوجها وفي شرح الوهبانية: لو زنت المرأة لا يقربها زوجها حتى تحيض لاحتمال علوقها من الزنا فلا يسقي ماؤه زرع غيره، فليحفظ لغرابته اھ (کتاب الطلاق ج 3 صـ 527 ط: سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کریم یعقوب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73758کی تصدیق کریں
0     880
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات