نکاح

فون کال پر نکاح کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
74220
| تاریخ :
2024-07-01
معاملات / احکام نکاح / نکاح

فون کال پر نکاح کرنے کا حکم

کیا فون پر لڑکا اور لڑکی کے راضی ہونے سے اور حق مہر کی ادائیگی سے نکاح ہوجاتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ نکاح کی صحت کے لئے دو عاقل ،بالغ ، مسلمان مرد یا ایک مرد اور دو عاقلہ بالغہ عورتوں کا مجلسِ نکاح میں بطورِ گواہ کے موجود ہونا شرط ہے، اورچونکہ فون پر نکاح کرنے کی صورت میں یہ شرط نہیں پائی جاتی ، اس لئے فون پر کیا گیا نکاح شرعاً درست نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھدایۃ: ولا ينعقد نكاح المسلمين إلا بحضور شاهدين حرين عاقلين بالغين مسلمين رجلين أو رجل وامرأتين الخ (کتاب النکاح، ج 2، ص 5)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد خباب ارباب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 74220کی تصدیق کریں
0     716
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات