مصارف زکوۃ و صدقات

سادات کو زکوۃ دینے سے متعلق فتووں میں تضاد کا حکم

فتوی نمبر :
76906
| تاریخ :
2024-07-28
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

سادات کو زکوۃ دینے سے متعلق فتووں میں تضاد کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اور مفتیان ِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ :
1- آج کل اگر سادات کی کفالت دوسرے ذرائع سے ممکن نہ ہو اور ان کو صدقاتِ واجبہ دینے پر ہی حرمت کا فتویٰ ہو تو اس کا شرعا ًذمہ دار کون ہوگا؟
2- اسی طرح سادات کے مسئلہ کے سلسلہ میں ائمہ مجتہدین کے اختلاف کو مدِّنظر رکھتے ہوئےدو دارالافتاؤں سے الگ الگ فتوے جاری ہو جائیں، ایک سادات کو صدقاتِ واجبہ کی حرمت کا فتویٰ دے اور دوسرا گنجائش کے اقوال سے فائدہ اٹھاتے ہوئےحلت کا فتویٰ دے تو آیا حلت کافتویٰ دینے والےدارالافتاء کے فتویٰ پر عمل کیا جاسکتا ہے، جبکہ اکثر دارالافتاؤں کا فتویٰ حرمت کا ہے؟براہِ مہربانی ذرا تفصیلی جواب حوالہ جات کے ساتھ عنایت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

احناف کےراجح اور مفتیٰ بہ قول کے مطابق سادات کی براہِ راست مالِ زکوٰۃ سے مددشرعاً جائز نہیں، بلکہ سادات کی عظمت واحترام کے پیشِ نظر زکوٰۃ و صدقاتِ واجبہ کے علاوہ دیگر صاف ستھرےاموال سے ان کی مدد کرنے کا حکم ہے، تاہم اگر کسی وجہ سےدیگر اموال میسّر نہ ہوں ،تو ایسی صورت میں مالِ زکوٰۃ سے بھی حیلہ تملیک کے بعدان کے ساتھ تعاون کیا جاسکتا ہے، لہذا سائل کو اس بابت زیادہ فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الهداية في شرح بداية المبتدي (1/ 112)
" ولا تدفع إلى بني هاشم " لقوله عليه الصلاة والسلام " يا بني هاشم إن الله تعالى حرم عليكم غسالة الناس وأوساخهم وعوضكم منها بخمس الخمس " بخلاف التطوع لأن المال ههنا كالماء يتدنس بإسقاط الفرض أما التطوع فبمنزلة التبرد بالماء.
قال: " وهم آل علي وآل عباس وآل جعفر وآل عقيل وآل الحارث بن عبد المطلب ومواليهم " أما هؤلاء فلأنهم ينسبون إلى هاشم بن عبد مناف ونسبة القبيلة إليه وأما مواليهم فلما روي أن مولى لرسول الله صلى الله عليه وسلم سأله أتحل لي الصدقة فقال: " لا أنت مولانا " بخلاف ما إذا أعتق القرشي عبدا نصرانيا حيث تؤخذ منه الجزية ويعتبر حال المعتق لأنه القياس والإلحاق بالمولى بالنص وقد خص الصدقة ".
وفی البحر الرائق شرح كنز الدقائق (2/ 261)
والحيلة في الجواز في هذه الأربعة أن يتصدق بمقدار زكاته على فقير ثم يأمره بعد ذلك بالصرف إلى هذه الوجوه فيكون لصاحب المال ثواب الزكاة وللفقير ثواب هذه القرب كذا في المحيط.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 76906کی تصدیق کریں
0     962
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عباسی خاندان کو زکوۃ دینے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • قطب شاہی اعوان کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • ہسپتال کے سامان وغیرہ لینے کے لئے زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مال زکوٰۃ سے کسی کو حج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کی تعمیروغیرہ میں زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • مقروض بھائی کو زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوۃ کی تملیک کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • زکوٰۃ کے مستحق کا اندازہ کیسے لگایا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بیت المال فنڈ سے سید کا علاج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوۃ کی رقم سے رفاہ عام جیسے ہسپتال وغیرہ بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اپنے استاد کو صدقہ خیرات دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیانانی کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اعضاء کی پیوند کاری کروانے کیلئے زکوۃ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ اور چرم قربانی وغیرہ سے ویلفیئر چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مستحق شخص کو نصاب سے زیادہ زکوۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
  • زکوۃ کی رقم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • استاد یا ملازم کو زکوۃ کی رقم سے تنخواہ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • غریب اور کچی آبادی کے اسکول میں یتیم بچوں کے لئے زکوۃ

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیا گھر کے ملازمین کو زکوۃ دینا منع ہے

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ کی رقم کا بہترین مصرف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کیلئے زکوۃ وغیرہ کی رقم لینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • بھانجی کو زکوٰۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ کی رقم سے کنواں کھدوایا جاسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مقروض شخص پر زکوٰۃ لازم ہونے اور زکوٰۃ کی رقم سے والد کا قرضہ اتارنے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
Related Topics متعلقه موضوعات