مصارف زکوۃ و صدقات

Ruling on taking Zakat for one who owns a house

فتوی نمبر :
77639
| تاریخ :
2024-08-24
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

Ruling on taking Zakat for one who owns a house

میں ایک صاحب کے ساتھ 25 سالوں سے ملازمت کرتا ہوں ،اور میں 58 لاکھ کا مقروض ہوں جو کہ مانگ رہے ہیں ،ہمارا ایک گھر ہے وہ بھائیوں کے ساتھ شریک ہے ،میری والدہ اکثر بیمار رہتی ہے مہینے میں 15 سے 20 ہزار روپےکا دوائیاں آتی ہیں ،اب میرے بیٹے کی شادی ہے میں نے اپنے صاحب سے لون مانگا لیکن وہ جو لون دیتا ہے اس سے میری ضروریات پورا نہیں ہوتی، وہ کم دے رہا ہے ،آیا وہ زکوۃ کی مد میں میرے ساتھ تعاون کر سکتا ہے کہ نہیں؟ اگر کر سکتا ہے تو کتنی تک زکوۃ مجھے دے سکتا ہے؟ شریعت اس بارے میں کیا حکم صادر کرتی ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل اگر واقعۃ اٹھاون(58) لاکھ کا مقروض ہو اور قرض کے یہ رقم منہا کرنے کے بعد اس کی ملکیت میں بقدر نصاب ،ساڑھے سات تولہ سونا ،یا ساڑھے باون تولہ چاندی، یا اس کی قیمت کے بقدر کوئی اور قابل زکوۃ اثاثہ موجود نہ ہو، تو ایسی صورت میں سائل کے مالک کیلئے زکوۃ کی مد میں سائل کے ساتھ تعاون کرنا اور سائل کا وہ رقم اپنے استعمال میں لانا ہر دو امور شرعا جائز وہ درست ہے،اور ایسا کرنے سے مالک کی زکوۃ بھی ادا ہو جائیگی، جبکہ مستحق کی ضرورت کو ملحوظ رکھ کر مالک جتنی زکوۃ کی رقم اسے دینا چاہے اس کا اسے اختیار ہے، البتہ کسی مستحق کو زکاۃ کی بلا ضرورت اتنی رقم دینا کہ جس سے وہ خود صاحب نصاب بن جائے مکروہ ہے،تاہم شادی کے نام پر جو غیر ضروری اور غیر شرعی رسوم اور رواج مروج ہے ،انہیں ضروریات میں شامل کر کے انہیں پورا کرنے کے لیے مخیر حضرات سے زکاۃوغیرہ کی مد میں معاونت طلب کرنا قطعامناسب نہیں ،بلکہ یہ اصل مستحق زکوۃ اور ضرورت مند لوگوں کی حق تلفی کا ذریعہ بنتا ہے، اس لئے اس سے اسے احتراز چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی: إِنَّمَا ٱلصَّدَقَٰتُ لِلۡفُقَرَآءِ وَٱلۡمَسَٰكِينِ وَٱلۡعَٰمِلِينَ عَلَيۡهَا وَٱلۡمُؤَلَّفَةِ قُلُوبُهُمۡ وَفِي ٱلرِّقَابِ وَٱلۡغَٰرِمِينَ وَفِي سَبِيلِ ٱللَّهِ وَٱبۡنِ ٱلسَّبِيلِۖ فَرِيضَةٗ مِّنَ ٱللَّهِۗ وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٞ الایۃ(التوبہ،آیۃ60)۔
وفی الھندیۃ: (ومنها الغارم) وهو من لزمه دين، ولا يملك نصابا فاضلا عن دينه أو كان له مال على الناس لا يمكنه أخذه كذا في التبيين. والدفع إلى من عليه الدين أولى من الدفع إلى الفقير كذا في المضمرات الخ(1 /188)۔
وفی الدر المختار: (وكره إعطاء فقير نصابا) أو أكثر (إلا إذا كان) المدفوع إليه (مديونا أو) كان (صاحب عيال) بحيث (لو فرقه عليهم لا يخص كلا) أو لا يفضل بعد دينه (نصاب) فلا يكره فتح الخ(2 /353)۔
وفی رد المحتار:تحت (قوله: وكره إعطاء فقير نصابا أو أكثر) وعن أبي يوسف لا بأس بإعطاء قدر النصاب وكره الأكثر؛ لأن جزءا من النصاب مستحق لحاجته للحال والباقي دونه معراج وبه ظهر وجه ما في الظهيرية وغيرها عن هشام قال: سألت أبا يوسف عن رجل له مائة وتسعة وتسعون درهما فتصدق عليه بدرهمين قال: يأخذ واحدا ويرد واحدا الخ(2 /353)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ حسن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 77639کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عباسی خاندان کو زکوۃ دینے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • قطب شاہی اعوان کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • ہسپتال کے سامان وغیرہ لینے کے لئے زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مال زکوٰۃ سے کسی کو حج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کی تعمیروغیرہ میں زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • مقروض بھائی کو زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوۃ کی تملیک کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • زکوٰۃ کے مستحق کا اندازہ کیسے لگایا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بیت المال فنڈ سے سید کا علاج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوۃ کی رقم سے رفاہ عام جیسے ہسپتال وغیرہ بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اپنے استاد کو صدقہ خیرات دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیانانی کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اعضاء کی پیوند کاری کروانے کیلئے زکوۃ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ اور چرم قربانی وغیرہ سے ویلفیئر چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مستحق شخص کو نصاب سے زیادہ زکوۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
  • زکوۃ کی رقم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • استاد یا ملازم کو زکوۃ کی رقم سے تنخواہ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • غریب اور کچی آبادی کے اسکول میں یتیم بچوں کے لئے زکوۃ

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیا گھر کے ملازمین کو زکوۃ دینا منع ہے

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ کی رقم کا بہترین مصرف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کیلئے زکوۃ وغیرہ کی رقم لینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • بھانجی کو زکوٰۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ کی رقم سے کنواں کھدوایا جاسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مقروض شخص پر زکوٰۃ لازم ہونے اور زکوٰۃ کی رقم سے والد کا قرضہ اتارنے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
Related Topics متعلقه موضوعات