کیا فرماتےہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک لڑکےمسمیٰ محمد اکرام نے ایک لڑکی مسماۃ ثناء کی والدہ کا دودھ پیا ہے،اب مسمیٰ محمد اکرام کے چھوٹے بھائی محمد ایاز کا نکاح مسماۃ ثناء سے جائز ہے یا نہیں؟ جبکہ محمد ایاز اور ثناء نے ایک دوسرے کی والدہ کا دودھ نہیں پیا ہے۔
صورتِ مسئولہ میں مسمیٰ محمد آیاز کا نکاح مسماۃ ثناء سے بلاشبہ جائز اور درست ہے۔
کما فی الدر المختار: (وتحل أخت أخيه رضاعا) يصح اتصاله بالمضاف كأن يكون
له أخ نسبي له أخت رضاعية، وبالمضاف إليه كأن يكون لأخيه رضاعا أخت نسبا
وبهما وهو ظاهر اھ(3/127)۔