نکاح

رضاعی بھائی کی سگی بہن سے نکاح کا حکم

فتوی نمبر :
77829
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام نکاح / نکاح

رضاعی بھائی کی سگی بہن سے نکاح کا حکم

کیا فرماتےہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مدثر نے دو شادیاں کی تھیں،ایک بیوی (پیغور) سے بیٹا (سردار) اور بیٹی (خلیفو) پیدا ہوئے، سردار کا بیٹا(فاروق) اور خلیفو کا بیٹا(وقار) نے اپنی سوتیلی نانی،یعنی مدثر کی دوسری بیوی (بجلو) کا دودھ پیا ہے،اب سوال یہ ہے کہ وقار کی بہن (جبین) کا نکاح فاروق سے ہوسکتا ہے یا نہیں؟
براہِ کرم قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مسماۃ "جبین" کا نکاح مسمیٰ"فاروق" کے ساتھ بلاشبہ جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (وتحل أخت أخيه رضاعا) يصح اتصاله بالمضاف كأن يكون له أخ نسبي له أخت رضاعية، وبالمضاف إليه كأن يكون لأخيه رضاعا أخت نسبا وبهما وهو ظاهر اھ (3/217)۔
وفی الفتاوی الھندیة: وتحل أخت أخیه رضاعاً اھ(1/343)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 77829کی تصدیق کریں
0     907
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات