نکاح

جس عورت کا دودھ پیا ہو، اس کے بڑے بیٹے کی بیٹٰی سے نکاح کرنا جائز ہوگا؟

فتوی نمبر :
78093
| تاریخ :
2024-09-16
معاملات / احکام نکاح / نکاح

جس عورت کا دودھ پیا ہو، اس کے بڑے بیٹے کی بیٹٰی سے نکاح کرنا جائز ہوگا؟

میں نے ایک عورت کا دودھ پیا ،مطلب وہ میری رضاعی والدہ ہوئی،جس بچے کے ساتھ دودھ پیا ہےان کے بڑے بھائی کی بیٹی سے میرا نکاح ہو سکتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سائل نے مدتِ رضاعت میں جس عورت کا دودھ پیا ہے، اس کی تمام اولاد سائل کے رضاعی بھائی بہن بن چکے ہیں اور انکی اولاد رضاعی بھتیجےاور بھتیجیاں بن چکی ہیں، اورجس طرح حقیقی بھتیجی سے نکاح کرنا جائز نہیں اسی طرح رضاعی بھتیجی سے نکاح کرنا بھی جائز نہیں ہے، اس لئے سائل کا اپنے رضاعی بھائی کی بیٹی سے نکاح کرنا شرعاً جائز نہیں ہے اس سے اجتناب لازم ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ظفراللہ نعمت عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 78093کی تصدیق کریں
0     30
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات