نکاح

Is it necessary for the bride and groom to be in the gathering of Nikah ceremony

فتوی نمبر :
78169
| تاریخ :
2024-09-21
معاملات / احکام نکاح / نکاح

Is it necessary for the bride and groom to be in the gathering of Nikah ceremony

نکاح کے وقت لڑکا لڑکی کا ایک جگہ موجود ہونا کتنا ضروری ہے ؟ اور آج کل یہ جو ہوتا ہے کہ لڑکی سے نکاح کے کاغذ پر دستخط ایک دن پہلے کروا لیے جاتے ہیں اور لڑکے سے ایک دن بعد تو کیا یہ صحیح ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ نکاح کے درست منعقد ہونے کیلئے لڑکا لڑکی یا ان کی طرف سے مقرر کردہ وکیلوں کا مجلس نکاح میں ایجاب و قبول کرنا اور گواہان کا اس مجلس میں موجود ہونا اور ایجاب و قبول کو سننا ضروری ہے،لہذا صورت مسؤلہ میں اگر لڑکی ایک دن پہلے نکاح کے کاغذات پر دستخط کرتے ہوئے کسی کواپنا وکیل مقرر کردے ،اور ایک دن بعد مجلس نکاح میں وکیل اس کی طرف سے ایجاب و قبول کرلے تو یہ نکاح درست منعقد ہوجائے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: ومن شرائط الایجاب والقبول اتحاد المجلس لو حاضرین، وان طال الخ(ج3،ص14،ط:سعید)۔
وفیہ ایضاً: (و) شرط (حضور شاہدین (حرین) او حر وحرتین (مکلفین سامعین قولہما معا) الخ (ج3،ص31،ط:سعید)۔
وفی الہندیۃ: ویصح التوکیل بالنکاح وان لم یحضرہ الشہود الخ (ج1،ص292،ط:ماجدیہ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد خباب ارباب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 78169کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات