ایک شخص نے بیوہ عورت سے شادی کرلی ، اس کی ایک جوان بیٹی ہے، جس شخص سے شادی کی اس کا بھی جوان بیٹا ہے۔کیا اس جوان بیٹے کے لئے اس لڑکی سے شادی کرنا جائز ہے یا نہیں؟
واضح ہو کہ سوتیلی ماں کے دوسرے شوہر سے پیدا ہونے والی بیٹی کے ساتھ چونکہ محرمیت کا رشتہ نہیں ہوتا ، اس لئےصورت مسئولہ میں مذکورعورت کی بیٹی کا نکاح مذکور شخص کے بیٹے کے ساتھ جائز اور درست ہے ، شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں ۔
كما قال اللہ تعالی : واُحلَّ لکم مّا ورآءکم ذٰلکم أن تبتغوا بأموالکم مّحصنین غیر مصافحین (سورۃ النساء الأیۃ : 24)۔
وفی الفتاوی الھندیۃ : لا بأس بأن يتزوج الرجل امرأة ويتزوج ابنه ابنتها أو أمها، كذا في محيط السرخسي. (القسم الثاني المحرمات بالصهرية ، ج 1، ص 277، ط : دار الفكر، بيروت)۔