نکاح

اجتماعی نکاح میں ایک ہی خطبہ پڑھنے کا حکم

فتوی نمبر :
78288
| تاریخ :
2024-09-27
معاملات / احکام نکاح / نکاح

اجتماعی نکاح میں ایک ہی خطبہ پڑھنے کا حکم

السلام علیکم! براہِ مہربانی رہنمائی فرمائیےکہ اجتماعی نکاح کے لئے علیحدہ علیحدہ خطبۂ نکاح پڑھا جائے گا یا ایک دفعہ پڑھنا کفایت کرجائے گا؟ جزاک اللہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

نکاح سے قبل خطبہ پڑھنا شرعاً ایک مستحب عمل ہے، اور اجتماعی نکاح سے پہلے ایک بار خطبہ پڑھ لینے سے یہ فضیلت حاصل ہو جاتی ہے ، لہذا ہر جوڑے سے ایجاب و قبول کرواتے وقت الگ سے خطبہ پڑھنا ضروری نہیں ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: و یندب اعلانہ و تقدیم خطبۃ و کونہ فی مسجد یوم جمعۃ بعاقد رشید و شہود عدول (کتاب النکاح، ج: 3، ص:8، ط: سعید)۔
و فی فقہ الاسلامی: و المستحب خطبۃ واحدۃ، لما تقدم: لا خطبتان اثنتان احدھما من العاقد و الاخری من الزوج قبل قبولہ لان المنقول عنہ و عن السلف خطبۃ واحدۃ و ھو أولی ما اتبع (ج:7، المبحث الخامس مندوبات عقد الزوج او ما یستحب، ص: 126)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قمچی بیک ساقی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 78288کی تصدیق کریں
0     477
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات