کاروبار

کسی کو گیس سلنڈر خرید کر دینے کے بعد کاروبار میں شرکت کرنا

فتوی نمبر :
79871
| تاریخ :
2024-12-10
معاملات / مالی معاوضات / کاروبار

کسی کو گیس سلنڈر خرید کر دینے کے بعد کاروبار میں شرکت کرنا

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں ایک شخص کے ساتھ کاروبار میں شرکت کرناچاہتا ہوں، میں اس کو تین لاکھ روپے کے گیس سلنڈر خرید کردوں گا، اور وہ اس میں گیس بھر کر فروخت کرے گا، جس میں پر سنٹ فکس کرکے منافع تقسیم کروں گا، جبکہ میں جس آدمی کے ساتھ کاروبار کرنا چاہ رہا ہوں وہ کہہ رہا ہے کہ آپ سلنڈر کی بجائے تین لاکھ روپے مجھے بطور قرض دیدیں، میں خود سلنڈر خریدوں گا، اور منافع پر سنٹ کے بجائے ہر تین مہینہ الگ الگ کرکے بطور منافع دیتا رہوں گا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے سوال میں مذکور شخص کے ساتھ کاروبار کی جو صورت ذکر کی ہے، وہ شرعاً درست نہیں، لہذا سائل اور مذکور شخص کو چاہیئے یا تو دونوں سرمایہ جمع کرکے مشترکہ کاروبار کریں،اور مشترکہ کاروبار میں ہونے والے منافع کی تقسیم کے لئے کوئی فیصدی تناسب طے کرکے اسکے مطابق منافع تقسیم کریں،جبکہ نقصان ہر شخص کے سرمایہ کے مطابق عائد ہوگا، یا سائل سلنڈر خرید کر مذکور شخص کو کرایہ پر دے اور اس سے طے شدہ کرایہ وصول کرتا رہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی بدائع الصنائع: (أما) الشركة بالأموال فلها شروط: (منها) أن يكون رأس المال من الأثمان المطلقة وهي التي لا تتعين بالتعيين في المفاوضات على كل حال، وهي الدراهم والدنانير، عنانا كانت الشركة أو مفاوضة عند عامة العلماء، فلا تصح الشركة في العروض الخ (ج6 صـ59 فصل في بيان شرائط جواز أنواع الشركة، ط: دار الکتب العلمیۃ)۔
وفی رد المحتار: (قوله كل قرض جر نفعا حرام) أي إذا كان مشروطا كما علم مما نقله عن البحر، وعن الخلاصة وفي الذخيرة وإن لم يكن النفع مشروطا في القرض، فعلى قول الكرخي لا بأس به ويأتي تمامه الخ (ج5 صـ166 باب المرابحۃ والتولیۃ، فصل فی القرض، ط: دار الفکر)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالحنان رمضان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 79871کی تصدیق کریں
0     8
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ڈراپ شپنگ کا حکم - is Drop Shiping Halal in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 3
  • پرپال آن لائن کمپنی کا شرعی حکم - PrPal Earning in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • فاریکس کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • ایڈورٹائزمنٹ کمپنی میں انوسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 2
  • گوہرشاہی والوں کی پروڈکٹ کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ٹیکسی چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • کاروبار کی نیت سے پرندوں کی خرید و فروخت اور بریڈنگ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • StreamKar ایپ پر لائیوآنے اورکمائی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • سردی میں خریدے ہوئے پنکھے گرمی میں مہنگے داموں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ویڈیوگیمزکی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • حرام مال سے کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • پے رول( payroll financing ) فائنانسنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • الیکٹرونکس آلات ٹی وی،ایل سی ڈٰی وغیرہ بیچنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قسطوں پر خرید و فروخت کا درست طریقہ کار

    یونیکوڈ   کاروبار 1
  • آن لائن اپلیکیشن(IDA App)کے ذریعے کاروبار کرکے پیسے کمانا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • حکیم کا انگریزی دوا پیس کر مریض کو دینا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بائنانس ایپ کے ذریعہ کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج کے ذریعہ ، شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • قادیانی کو کپڑے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • مروّجہ اسلامی بینکوں کے ساتھ معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • سگریٹ اور نسوار کاکا روبارکرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بیع عینہ کی تعریف اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 3
  • کرپٹو کرنسی میں فیوچر ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • تکافل اور انشورنس میں فرق

    یونیکوڈ   کاروبار 1
Related Topics متعلقه موضوعات