مصارف زکوۃ و صدقات

مشترکہ فیملی میں معذور بھائی کو زکوۃ کی رقم دینا

فتوی نمبر :
81113
| تاریخ :
2025-02-02
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

مشترکہ فیملی میں معذور بھائی کو زکوۃ کی رقم دینا

السلام علیکم ! میراایک بھائی ہے جو شادی شدہ ہے، اس کے 2 بچے ہیں ، وہ بے روزگار اور معذور بھی ہے ، وہ ہمارے ساتھ مشترکہ خاندان میں رہ رہا ہے ، میں اسے ہر ماہ کی مالی مدد فراہم کر رہا ہوں ، میرے پاس 2 سوال ہیں ۔ (1) میں اسے تمام رقم ماہانہ بھیجتا ہوں ، کیا میں اس رقم کو ہر ماہ زکوۃ سے سمجھ سکتا ہوں ؟ یا زکوۃ صرف ایک سال کے بعد ہی ادا کی جا سکتی ہے ؟(2 ) دوم اگر وہ مشترکہ خاندان میں رہ رہا ہو، اور میں اسے رقم براہ راست نہ دوں لیکن اس کے بچوں کے اسکول کے تمام و اجبات اور اخراجات ادا کروں تو کیا میں ان کو بھی زکوۃ سے شمار کر سکتا ہوں ؟ میں نے اسے کبھی محسوس نہیں ہونے دیا ، اور کبھی اس پر فخر نہیں کیا کہ میں اس کی اور اس کے خاندان کی مدد کر رہا ہوں ، میں اسے اپنی ذمہ داری سمجھ کر اور صرف اللہ کے لئے کر رہا ہوں چونکہ وسائل محدود ہیں او ر اس لیے پوچھ رہا ہوں کی کیا میں اس کی زکوۃ کی رقم سے ہر طرح کی مالی مدد کر سکتا ہوں ؟ جزا ک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا بھائی اگر مستحق زکوٰۃ ہے اس طور پر کہ اس کے پاس نصاب کے بقدر مال موجود نہیں ہوتو سائل کا زکوٰۃ کی مد سے اس کے ساتھ تعاون کرنااور ہر ماہ نقد رقم دینا شرعاً جائز ہے، اور ایسی صورت میں سائل جاری سال کے مکمل ہونے سے پہلے بھی بطور ایڈوانس زکوٰۃ ادا کرسکتا ہے۔
2۔ جبکہ زکوٰۃ کی درست ادائیگی کے لئے ضروری ہے کہ زکوٰۃ کی رقم یا سامان کسی فقیر اور مستحق کو براہ راست مالک بناکر ادا کی جائے ۔
لہذا صورتِ مسئولہ میں سائل کا زکوٰۃ کی رقم سے براہ راست بچوں کی فیس وغیرہ اخراجات ادا کرنے سے شرعاً اس کی زکوٰۃ ادا نہیں ہوگی ، بلکہ سائل کو چاہیئے کہ یہ رقم بچوں کے معذور والد کو کسی بھی مناسب طریقہ سے دیکر انہیں مالک بنادے جس کے بعد وہ حسب سہولت اپنے اخراجات میں خرچ کرنے کے مجاز ہوں گے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ: (منها الفقير) وهو من له أدنى شيء وهو ما دون النصاب أو قدر نصاب غير نام وهو مستغرق في الحاجة فلا يخرجه عن الفقير ملك نصب كثيرة غير نامية إذا كانت مستغرقة بالحاجة كذا في فتح القدير. التصدق على الفقير العالم أفضل من التصدق على الجاهل كذا في الزاهدي.(ومنها المسكين) وهو من لا شيء له الخ۔ (‌‌الباب السابع في المصارف، ج: 1، ص: 187، ط: ماجدیۃ)۔
وفی الدر: (هي) لغة الطهارة والنماء، وشرعا (تمليك) خرج الإباحة، فلو أطعم يتيما ناويا الزكاة لا يجزيه إلا إذا دفع إليه المطعوم كما لو كساه بشرط أن يعقل القبض إلا إذا حكم عليه بنفقتهم الخ ( کتاب الزکوٰۃ، ج: 2، ص: 256، ط: سعید)۔
وفی الھندیۃ: ‌والأفضل في ‌الزكاة ‌والفطر ‌والنذر ‌الصرف أولا ‌إلى ‌الإخوة ‌والأخوات ثم ‌إلى أولادهم ثم ‌إلى ‌الأعمام ‌والعمات ثم ‌إلى أولادهم ثم ‌إلى ‌الأخوال ‌والخالات ثم ‌إلى أولادهم (إلی قولہ) ولو قبض ‌الصغير، وهو مراهق جاز، وكذا لو كان يعقل القبض بأن كان لا يرمي، ولا يخدع عنه، ولو دفع إلى فقير معتوه جاز كذا في فتاوى قاضي خان الخ۔ (‌‌الباب السابع في المصارف، ج: 1، ص: 187، ط: ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالعزیز رحیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 81113کی تصدیق کریں
1     550
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عباسی خاندان کو زکوۃ دینے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • قطب شاہی اعوان کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • ہسپتال کے سامان وغیرہ لینے کے لئے زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مال زکوٰۃ سے کسی کو حج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کی تعمیروغیرہ میں زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوۃ کی تملیک کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • مقروض بھائی کو زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کے مستحق کا اندازہ کیسے لگایا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بیت المال فنڈ سے سید کا علاج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • اپنے استاد کو صدقہ خیرات دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی رقم سے رفاہ عام جیسے ہسپتال وغیرہ بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیانانی کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اعضاء کی پیوند کاری کروانے کیلئے زکوۃ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ اور چرم قربانی وغیرہ سے ویلفیئر چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مستحق شخص کو نصاب سے زیادہ زکوۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
  • زکوۃ کی رقم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • استاد یا ملازم کو زکوۃ کی رقم سے تنخواہ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • غریب اور کچی آبادی کے اسکول میں یتیم بچوں کے لئے زکوۃ

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیا گھر کے ملازمین کو زکوۃ دینا منع ہے

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کیلئے زکوۃ وغیرہ کی رقم لینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کی رقم کا بہترین مصرف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ کی رقم سے کنواں کھدوایا جاسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بھانجی کو زکوٰۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مقروض شخص پر زکوٰۃ لازم ہونے اور زکوٰۃ کی رقم سے والد کا قرضہ اتارنے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
Related Topics متعلقه موضوعات