تراویح

تراویح پڑھانے پرغیر متعینہ طریقے سے اجرت لینا

فتوی نمبر :
82598
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / روزہ و رمضان / تراویح

تراویح پڑھانے پرغیر متعینہ طریقے سے اجرت لینا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اور مفتیان ِدین اس مسئلہ کے بارے میں کہ
(۱) :تراویح میں قرآن مجید سنانے والے قاری جو ختم شریف پر دی جانیوالی جرت سے دل سے انکار کر دیں ،پھر مقتدی ان کو کچھ غیر متعینہ رقم دے دیں ،تو کیا یہ لینا جائز ہے ؟ اور اگر کوئی کہے کہ قاری کے ایک مہینہ کے لئے امامت کے تھے ،تو یہ کیسی ہے ؟ تمام فرائض سر انجام دے اور آخر میں اسے بطورِ تنخواہ کچھ رقم دے دی جائے ،تو یہ کیسی ہے؟
(۲): رمضان کی تیسویں شب تراویح کے بعد سورۂ عنکبوت اور سورۂ روم تلاوت کی جاتی ہے،اور صبح یعنی تیسویں روز خواتین مسجد میں آکر یہی سورتیں قاری صاحب سے دوبارہ سنتی ہیں، کیا ایسا کرنا شریعتِ مطہّرہ میں جائز ہے ،اور اس پر اجرت لینا کیسا ہے ؟
(۳) :وہ نمازیں جن کے بعد نوافل ہیں ان کے بعد مجموعی طور پر امام کیسا تھ دعا مانگنے کو شرعی قرار دینا اور اسی طرح بعد التراویح اور قبل الوتر مجموعی دعا کرنا کیسا ہے ؟ برائے کرم مندرجہ بالا مسائل کا حل شریعتِ مطہّرہ سے مفصّل اور مدلّل مرحمت فرما کر مروّجہ بدعات کا سدِّ باب فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۱: تراویح میں قرآن سنانے پر مشروط یا معروف طریقہ سے خدمت وغیرہ کے نام سے جو کچھ دیا جاتا ہے، چاہے سنانے والا کوئی بھی ہو، اس کا لین دین شرعاً جائز نہیں، اس سے احتراز لازم ہے، البتہ حافظ یا متنظمہ کمیٹی کی طرف سے لین دین نہ کرنے کی تصریح کے باوجود اگر کوئی حافظ قرآن تراویح میں قرآن سنادے ،اور کچھ لوگ اس موقع کی مناسبت سے اظہارِ مسرت کے طور پر اسے کچھ نقدی یا کپڑے وغیرہ دے دیں ،تو اس کا پیسے لے کر اپنے استعمال میں لانا جائز ہے، اور ایسے حافظ کی اقتداء میں نماز پڑھنا بھی جائز اور درست ہے ۔ جبکہ امام و مؤذن کو کچھ دینا اگرچہ تبرع ہونے کیوجہ سے ہے، مگر اس کو رسم بنا لینا اور نہ دینے کی صورت میں حقارت کی نگاہ سے دیکھنا اور مختلف القابات سے نوازنا التزام ما لا یلزم کی وجہ سے ممنوع ہے، جس سے احتراز لازم ہے، البتہ سوال میں دوسری صورت میں اس امام کو کچھ دینا اور اس کا لے لینا بلاشبہ جائز ہے ،شرعاً کوئی قباحت نہیں ۔
۲: صورت مسئولہ میں مذکور رسم کا قرونِ ثلاثہ مشہود لها بالخیر یعنی دورِ صحابہ و تابعین سےکوئی ثبوت نہیں، نیز یہ خواتین کی شرکت وغیرہ دوسرے منکرات پر بھی مشتمل ہے ،لہذا اس کا اہتمام اور اس پر اجرت لینا ہر دو امور شرعاً ناجائز ہیں، جن سے احتراز لازم ہے ۔
۳: ان نمازوں کے بعد مختصر دعا کرنا چاہیئے ، انفرادی ہو یا اجتماعی سنتِ مستحبہ ہے، مگر اس کو لازم سمجھنا اور جو نہ کرے، اسے طعن و تشنیع کا نشانہ بنانا وغیرہ ایسے امور ہیں، جن کی وجہ سے ایک جائز بلکہ مستحب امر بھی بدعت بن جاتا ہے، اس لئے اس طرز عمل سے احتراز چاہیے ۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی مشكاة المصابيح: عن بريدة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من قرأ القرآن يتأكل به الناس جاء يوم القيامة ووجهه عظم ليس عليه لحم» . رواه البيهقي في شعب الإيمان اھ (1/ 680)۔
و في حاشية ابن عابدين: فالحاصل أن ما شاع في زماننا من قراءة الأجزاء بالأجرة لا يجوز؛ لأن فيه الأمر بالقراءة وإعطاء الثواب للآمر والقراءة لأجل المال؛ فإذا لم يكن للقارئ ثواب لعدم النية الصحيحة فأين يصل الثواب إلى المستأجر ولولا الأجرة ما قرأ أحد لأحد في هذا الزمان بل جعلوا القرآن العظيم مكسبا ووسيلة إلى جمع الدنيا اھ (6/ 56)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبد النافع رؤوف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 82598کی تصدیق کریں
0     422
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا تراویح رمضان میں روزانہ پڑہنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تراویح 2
  • تراویح پڑھانے پر اجرت لینے والے امام کی اقتداء میں تراویح پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تراویح 4
  • عورت تراویح کی نماز مسجد میں باجماعت پڑھ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تراویح 1
  • آٹھ رکعات تراویح پڑھنے کا حکم اور تراویح چار چار رکعات پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تراویح 0
  • تراویح میں قرآن کریم دیکھ کر پڑھنے سے تراویح کی نماز درست اداء ہوجائے گی؟

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • ۲۳ رمضان کو تراویح کے بعد سورۃ عنکبوت اور روم پڑھنے کی رسم

    یونیکوڈ   تراویح 1
  • تراویح سنانے پر حافظِ قرآن یا سامع کو ہدیہ دینا اور ان کا لینا

    یونیکوڈ   تراویح 3
  • رمضان میں ختمِ قرآن کی تقریب میں شرکت اور حاضرین کے کھانے کیلۓ چندہ کرنا

    یونیکوڈ   تراویح 1
  • مستقل امامِ مسجد جو تراویح میں ختمِ قرآن بحی کرے ،اسے کچھ زائد ہدیہ دینے کی جائز صورت- داڑھی کو سیاہ رنگ لگانا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • کیا پانچ روزہ یا دس روزہ ترویح پڑھنا ٹھیک ہے؟ اور اس کا ثواب

    یونیکوڈ   انگلش   تراویح 0
  • تراویح کے لیے حافظ کو مقرر کرنا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • چھ دن، ۱۰ دن، ۱۵ دن کی تراویح پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   تراویح 0
  • تراویح میں ختم قرآن کے موقع پر قاری کو نذرانہ وھدیہ دینا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • محلہ کی مسجد چھوڑ کر دوسرے مسجد میں عشاءو تراویح پڑھنا

    یونیکوڈ   تراویح 3
  • دورانِ تراویح طواف کرنا- تراویح کا حکم- دورانِ تراویح قرآن کھول کر قرآن سننا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • حافظہ عورت کا نمازِ تراویح باجماعت پڑھانا

    یونیکوڈ   تراویح 3
  • تراویح میں تلاوت کی رفتار کیسی رکھی جائے؟

    یونیکوڈ   تراویح 2
  • تراویح میں امام کا تیزی سے قرآن پڑھنا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • تسبیحاتِ تراویح ثابت ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • تراویح میں ختمِ قرآن کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   تراویح 1
  • رمضان المبارک میں صلوٰۃ الوتر کے بعد اجتماعی دعا مانگنا

    یونیکوڈ   تراویح 2
  • کمپنی ملازمت کی وجہ سے تروایح چھوڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   تراویح 1
  • صرف عورتوں کا باجماعت تراویح ادا کرنا

    یونیکوڈ   تراویح 3
  • مدرسہ میں تراویح کی جماعت کروانا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • کیا ۵ روزہ، ۶ روزہ اور ۱۰ روزہ تراویح پڑھنے سے تراویح کا حق ادا ہو جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   تراویح 0
Related Topics متعلقه موضوعات