نکاح

چچی سے نکاح کے متعلق حکم

فتوی نمبر :
83003
| تاریخ :
2025-05-25
معاملات / احکام نکاح / نکاح

چچی سے نکاح کے متعلق حکم

السلام علیکم!حضرت مفتی صاحب امیدہےکہ خیرت سے ہونگے ،حضرت مجھے ایک فتوٰی چاہیئے رہنمائی فرمائیں حضرت جیساکہ میرا والد صاحب چار سال پہلے وفات پاگئے ہیں میرے والد صاحب کی دو شادیاں تھیں، جن میں سے پہلی بیوی سے تین (3) بیٹے اور ایک بیٹی ہے اور دوسری بیوی سے دو (2) بیٹے اور دو (2)بیٹیاں ہے جن میں سے بڑے بیٹے کی عمر سترہ سال(17)،جبکہ ایک بیٹی کی عمر پندرہ (15) ہے اور دوسری بیٹی کی عمر بارہ (12) سال ہے او ر ایک بیٹا چار سال کا ہے،حضرت جیساکہ میرے چاچو نے میری سوتیلی ماں کا نکاح اپنی ایک بیٹے سے کروا دیا ہے جس سے میرے سوتیلی ماں کی اولاد اس کے اس نکاح سے راضی نہیں ہے وہ دو بیٹیاں اور ایک بڑا بیٹا میرے پاس ہے حضرت مفتی صاحب اس میں ہماری رہنمائی فرمائیں کیا یہ نکاح درست ہے ؟او ریہ شادی جائز ہے ؟ہمیں اس بارے میں فتوٰی چاہیئے ۔میں اپ کا مشکور رہوں گا ،او ر حدیثِ مبارکہ اس کے بارےمیں کیا کہتی ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ چچی محرماتِ مؤبدہ میں سے نہیں ،اس لئے چچا کے انتقال کرجانے یا طلاق دینے کے بعد چچی سے نکاح کرنا شرعاً جائز اور درست ہے،بشرطیکہ رضاعت یا حرمت ِمصاہرت و غیرہ کا کوئی تعلق نہ ہو،لہذا صورتِ مسئولہ میں سائل کے چچا زاد بھائی کا نکاح اپنی چچی سےشرعاً درست اور جائزہے اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے،البتہ سائل کی سوتیلی والدہ کو نکاح کرنے سے قبل اپنی اولاد کو اعتماد میں لینا چاہیئے تھا تاکہ بعد کی پریشانیوں سے حفاظت ہو جاتی۔تاہم اب جب یہ نکاح ہواہے تو اس سلسلہ میں خواہ مخواہ پریشان ہونے یا والدہ سے ناراضگی کا اظہار کرنا درست نہیں بلکہ انہیں اپنے شادی شدہ زندگی گزار دینا چاہیئے ،تاکہ بلاوجہ کی پریشانیوں سے گھر کا سکون برباد نہ ہوں۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ: و أحل لکم ما وراء ذلکم (سورۃ النساء،آیت نمبر 24)۔
وفی الدر المختار: أسباب التحریم أنواع قرابۃ،مصاھرۃ، رضاع، جمع، ملک، شرک، إدخال أمۃ علی حرۃ، فھی سبعۃ: ذکرھا المصنف بھذا الترتیب و بقی التطلیق ثلاثا وتعلق حق الغیر بنکاح أو عدۃ ذکرھما فی الرجعۃ (حرم) علی المتزوج ذکرا کان أو أنثی نکاح (أصلہ و فروعہ) علا أو نزل (وبنت أخیہ وأختہ وبنتھا )ولو من زنی (وعمتہ و خالتہ) فھذہ السبعۃ مذکورۃ فی آیۃ حرمت علیکم أمھاتکم و یدخل عمۃ جدہ وجدتہ وخالتھما الأشفاء وغیرھن، وأما عمۃ عمۃ أمہ وخالۃ خالۃ أبیہ حلال کبنت عمہ وعمتہ و خالہ و خالتہ،لقولہ تعالی و أحل لکم ما وراء ذلکم (و) حرم المصاھرۃ (بنت زوجتہ الموطوءۃ و أم زوجتہ) وجداتھا مطلقاً بمجرد العقد الصحیح (وإن لم توطأ) الزوجۃ لما تقرر أن وطء الأمھات یحرم البنات، ونکاح البنات یحرم الأمھات ویدخل بنات الربیبۃ والربیب وفی الکشاف واللمس ونحوہ کالدخول عند أبی حنیفۃؒ و أقرہ المصنف (و زوجۃ أصلہ و فرعہ مطلقاً) و لو بعیدا دخل بھا أو لا وأما بنت زوجۃ أبیہ أو إبنہ فحلال (و) حرم (الکل) مما مر تحریمہ نسبا و مصاھرۃ (رضاعا) إلا مااستثنی فی بابہ الخ(ج: 3، ص: 28 کتاب النکاح، فصل فی بیان محرمات ط: ایچ ایم سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رحمان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 83003کی تصدیق کریں
0     2
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات