مصارف زکوۃ و صدقات

زکوۃ کی رقم اسکول میں کیسے خرچ کی جائے

فتوی نمبر :
83256
| تاریخ :
2025-06-03
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

زکوۃ کی رقم اسکول میں کیسے خرچ کی جائے

جناب مفتی صاحب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ"ہم ایک تعلیمی ادارہ چلاتے ہیں۔جس میں ہمیں ادارہ کو چلانے کے لئے کچھ رقم چندہ کی مد میں اور کچھ رقم زکوۃ کی مد میں آتی ہے۔(آدھی رقم چندہ کی اور آدھی رقم زکوۃ کی ہوتی ہے۔مثلا /50000 روپے دیئے تو /25000 روپے چندہ کی مد میں اور /25000 روپے زکوۃ کی مد میں ہوتے ہیں۔)آپ سے رہنمائی چاہئے کہ ہم اس رقم کو کس طرح خرچ کریں؟ہم تقریبا مفت تعلیم دیتے ہیں۔ہم ہر ماہ بچہ سے کتاب ،کاپی،یونیفارم،اور دیگر اخراجات(مثلا فرنیچر کی مرمت،پانی کی موٹر۔ٹھنڈے پانی کی مشین کی مرمت)میں /900 لیتے ہیں جبکہ ہمارا ماہانہ خرچہ فی کس کم و بیش /2800 روپے ہوتا ہے۔جس میں تمام اساتذہ کی تنخواہ،اور اسکول کے دیگر اخراجات بھی شامل ہیں۔لہذا آپ جناب سے گزارش ہے کہ اس بارے میں رہنمائی فرمائیں کہ ہم اس زکوۃ کے پیسوں کو کس طرح خرچ کریں کہ ہم آسانی سے اپنا ادارہ چلاسکیں۔کیونکہ ہمارے پاس چند ٹیچرز اور بچے آل رسول ﷺ سے ہیں(یعنی سید)۔جناب عالی سے ملتمس ہوں کہ رہنمائی فرمائیں کہ کس طرح ہم ادارے کو چلاسکیں ہمارے ادارہ میں کم و بیش 1250 بچے زیرِ تعلیم ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ زکوۃ کی رقم کسی ایسے غریب مستحق شخص کو بلا معاوضہ مالک و قابض بنا کر دینا ضروری ہے جو صاحب نصاب نہ ہو اور زکوۃ کی رقم سید اور آل رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو دینا بھی جائز نہیں ہے لہذا صورت مسئولہ میں سائل کے لیے زکوۃ کی رقم بغیر کسی تملیک کے براہ راست اسکول کے ایسے مصارف میں خرچ کرنا جس میں مستحق افراد کو بلا معاوضہ مالک نہیں بنایا جاتا ہو، درست نہیں ہے اور نہ ہی اس طریقہ سے زکوۃ ادا ہوگی، اسی طرح زکوۃ کی رقم اساتذہ کی تنخواہوں میں دینا بھی درست نہیں ہے کیونکہ زکوۃ کسی خدمت کے عوض نہیں دی جا سکتی لہذا سائل کو چاہیے کہ زکوۃ کی مد میں وصول شدہ رقم براہ راست مستحق بچوں پر خرچ کیا کرے اور اس کے علاوہ دیگر مصارف میں طلبہ سے فیس کی مد میں وصول شدہ رقم استعمال کرے البتہ جو طلبہ زکوۃ لینے کے شرائط پر پورے اترتے ہوں انہیں اگر زکوۃ کی رقم کا مالک بنا کر ان کے حوالے کر دی جائے اور پھر وہ خود اپنی تعلیمی مصارف میں اس کو خرچ کریں یا فیس کی مد میں ان سے وہ رقم وصول کر لی جائے، یا کسی مستحق زکوۃ شخص کو زکوۃ کی رقم کا مالک بنا کر رقم اس کے حوالے کی جائے پھر وہ اپنی مرضی سے اس رقم کو مدرسے کے مصارف میں خرچ کرنے کے لیے دیدے تو ایسی صورت میں زکوۃ کی رقم مدرسے کے تمام مصارف میں خرچ کرنا جائز ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

كمافي الفتاوى الهنديه :فهي تمليك المال من فقير مسلم غير هاشمي ولا مولاه بشرط قطع المنفعة عن المملك من كل وجه لله تعالى ..
وفيه أيضا :ولو نوى الزكاة بما يدفع المعلم إلى الخليفة ولم يستاجره ان كان الخليفةبحال لو لم يدفعه يعلم الصبيان أيضا أجزأه وإلا فلا..(ج:1،ص:190،مكتبةماجدية).
وفي الدر المختار: وقدمنا أن الحيلة أن يتصدق على الفقير ثم يامره بفعل هذه الاشياء، وهل له أي يخالف امره؟ لم أره والظاهر نعم..(ج:2،ص:345،مط:ایچ ایم سعید کراچی).

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد اسلم امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 83256کی تصدیق کریں
0     238
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عباسی خاندان کو زکوۃ دینے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • قطب شاہی اعوان کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • ہسپتال کے سامان وغیرہ لینے کے لئے زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مال زکوٰۃ سے کسی کو حج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کی تعمیروغیرہ میں زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • مقروض بھائی کو زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوۃ کی تملیک کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • زکوٰۃ کے مستحق کا اندازہ کیسے لگایا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بیت المال فنڈ سے سید کا علاج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوۃ کی رقم سے رفاہ عام جیسے ہسپتال وغیرہ بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اپنے استاد کو صدقہ خیرات دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیانانی کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اعضاء کی پیوند کاری کروانے کیلئے زکوۃ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ اور چرم قربانی وغیرہ سے ویلفیئر چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مستحق شخص کو نصاب سے زیادہ زکوۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
  • زکوۃ کی رقم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • استاد یا ملازم کو زکوۃ کی رقم سے تنخواہ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • غریب اور کچی آبادی کے اسکول میں یتیم بچوں کے لئے زکوۃ

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیا گھر کے ملازمین کو زکوۃ دینا منع ہے

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ کی رقم کا بہترین مصرف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کیلئے زکوۃ وغیرہ کی رقم لینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • بھانجی کو زکوٰۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ کی رقم سے کنواں کھدوایا جاسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مقروض شخص پر زکوٰۃ لازم ہونے اور زکوٰۃ کی رقم سے والد کا قرضہ اتارنے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
Related Topics متعلقه موضوعات