کاروبار

بلٹی کی رسید کم قیمت پر وصول کر کے مالک سے زیادہ پیسے وصول کرنا

فتوی نمبر :
84713
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / کاروبار

بلٹی کی رسید کم قیمت پر وصول کر کے مالک سے زیادہ پیسے وصول کرنا

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام درج ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ میں ایک کمپنی میں کام کرتا ہوں، ہماری کمپنی میں بلٹی کاکاروبار بھی ہوتا ہے، جس کی صورت یہ ہے کہ ٹرک والے ہماری کمپنی میں جب مال لے کر آتے ہے، تو وہاں موجود بروکر ان سے بلٹی اصل قیمت سے کچھ کم قیمت پر لے لیتا ہے ، پھر بعد میں جاکر اصل مالک کو وہ بلٹی دے کر اصل قیمت وصول کرتا ہے، جو ٹرک والوں کو دی جانے والی رقم سے زیادہ ہوتی ہے، اور یہ زیادتی بروکر کا نفع ہوتا ہے، لہذا سوال یہ ہے کہ یہ بلٹی کا کاروبار کرنا جائز ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بلٹی کا مذکور معاملہ تو شرعاً درست نہیں، البتہ اس معاملہ کا درست اور جائز طریقہ یہ ہے کہ بنیادی طور پر اس معاملہ میں الگ الگ دو عقد کر لئے جائیں، ایک یہ کہ گاڑی کا ڈرائیور مثلا پچاس ہزار کی بلٹی کی صورت میں مذکور بروکر سے سینتالیس ہزار روپے قرض لے لے، اور پھر قرض کی ادائیگی کے لئے دوسرا معاملہ وکالت کا کرے، اس طور پر کہ اپنا پچاس ہزار والا واؤچر اسے دے کر مذکور رقم وصول کرنے کا اسے وکیل بنا دے، اور یہ صراحت کر دے کہ اس میں سے سینتالیس ہزار روپے اپنے قرض میں اور بقیہ تین ہزار روپے اس قرض کی وصولی کے لئے آنے جانے اور رابطہ وغیرہ کرنے کی اجرت میں چھوڑتا ہوں، چنانچہ اس طرح ہر دو معاملات الگ الگ انجام دینے کی صورت میں یہ عقد درست ہوگا اور ضرورت بھی پوری ہو جائیگی۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله: وأفتى المصنف إلخ) تأييد لكلام النهر، وعبارة المصنف في فتاواه سئل عن بيع الجامكية: وهو أن يكون لرجل جامكية في بيت المال ويحتاج إلى دراهم معجلة قبل أن تخرج الجامكية فيقول له رجل: بعتني جامكيتك التي قدرها كذا بكذا، أنقص من حقه في الجامكية فيقول له: بعتك فهل البيع المذكور صحيح أم لا لكونه بيع الدين بنقد أجاب إذا باع الدين من غير من هو عليه كما ذكر لا يصح اھ (4/ 517)۔
و في الدر المختار: وأما الدلال فإن باع العين بنفسه بإذن ربها فأجرته على البائع وإن سعى بينهما وباع المالك بنفسه يعتبر العرف وتمامه في شرح الوهبانية. (4/ 560)۔
و في فقه البيوع : وإن حصول هذا المقصود يمكن بان يستأجر حامل الكمبيالة البنك لتسلم الثمن من المشترى عند حلول الأجل وتوصيله إلى حامل الكمبيالة ، ويمكن للبنك أن يتقاضى منه أجرة على هذه الخدمة ، ثم يستقرض منه مبلغا قرضا بدون فائدة و هذا إنما يجوز إذا لم يكن القرض مشروطا في عقد الاستيجار و إن لا تكون أجرة تحصيل الثمن اھ (۲/ ۱۱۲۴) والله اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کامران صادق عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84713کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ڈراپ شپنگ کا حکم - is Drop Shiping Halal in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 3
  • پرپال آن لائن کمپنی کا شرعی حکم - PrPal Earning in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • فاریکس کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • ایڈورٹائزمنٹ کمپنی میں انوسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • گوہرشاہی والوں کی پروڈکٹ کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ٹیکسی چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • StreamKar ایپ پر لائیوآنے اورکمائی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • کاروبار کی نیت سے پرندوں کی خرید و فروخت اور بریڈنگ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • سردی میں خریدے ہوئے پنکھے گرمی میں مہنگے داموں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ویڈیوگیمزکی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • حرام مال سے کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • پے رول( payroll financing ) فائنانسنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • الیکٹرونکس آلات ٹی وی،ایل سی ڈٰی وغیرہ بیچنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قسطوں پر خرید و فروخت کا درست طریقہ کار

    یونیکوڈ   کاروبار 1
  • آن لائن اپلیکیشن(IDA App)کے ذریعے کاروبار کرکے پیسے کمانا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • حکیم کا انگریزی دوا پیس کر مریض کو دینا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بائنانس ایپ کے ذریعہ کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قادیانی کو کپڑے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • مروّجہ اسلامی بینکوں کے ساتھ معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج کے ذریعہ ، شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • سگریٹ اور نسوار کاکا روبارکرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بیع عینہ کی تعریف اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • کرپٹو کرنسی میں فیوچر ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • تکافل اور انشورنس میں فرق

    یونیکوڈ   کاروبار 0
Related Topics متعلقه موضوعات