نکاح

بچپن میں نانی کا دودھ پینے کے بعد ماموں کی بیٹی سے نکاح جائز ہے ؟

فتوی نمبر :
84753
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام نکاح / نکاح

بچپن میں نانی کا دودھ پینے کے بعد ماموں کی بیٹی سے نکاح جائز ہے ؟

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ! میر انام احتشام ہے ، میں نے اپنی سگی نانی کا دودھ پیا تھا، اپنے سب سے چھوٹے سگے ماموں کے ساتھ ، میرے گھر والے چاہتے ہیں کہ میرارشتہ میرے سب سے بڑے سگے ماموں کی بیٹی کے ساتھ ہو جائے،مفتی صاحب پوچھنا یہ تھا کہ میرا یہ رشتہ ہو سکتا ہے کہ نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے مدتِ رضاعت میں جب اپنی نانی کا دودھ پیا، تو اس سے وہ اپنی نانی کا رضاعی بیٹا اور اپنے چھوٹے بڑے تمام مامووں کا رضاعی بھائی اور ان کی اولاد کے لیے رضاعی چاچا بن گیا ہے، اور جس طرح نسبی چاچا کے لیے اپنی بھتیجی سے نکاح کرنا جائز نہیں ، اس طرح رضاعی چچا کے لیے بھی اپنی رضاعی بھتیجی سے نکاح کرنا جائز نہیں ، لہذا صورت مذکورہ میں مسمیٰ احتشام کا نکاح اپنے بڑےسگے ماموں کی بیٹی سے بھی جائز نہیں، جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما قال الله تعالى: {حُرِّمَتْ عَلَيْكُمْ أُمَّهَاتُكُمْ وَبَنَاتُكُمْ وَأَخَوَاتُكُمْ وَعَمَّاتُكُمْ وَخَالَاتُكُمْ وَبَنَاتُ الْأَخِ وَبَنَاتُ الْأُخْتِ وَأُمَّهَاتُكُمُ اللَّاتِي أَرْضَعْنَكُمْ وَأَخَوَاتُكُمْ مِنَ الرَّضَاعَةِ وَأُمَّهَاتُ نِسَائِكُمْ وَرَبَائِبُكُمُ اللَّاتِي فِي حُجُورِكُمْ مِنْ نِسَائِكُمُ اللَّاتِي دَخَلْتُمْ بِهِنَّ فَإِنْ لَمْ تَكُونُوا دَخَلْتُمْ بِهِنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ وَحَلَائِلُ أَبْنَائِكُمُ الَّذِينَ مِنْ أَصْلَابِكُمْ وَأَنْ تَجْمَعُوا بَيْنَ الْأُخْتَيْنِ إِلَّا مَا قَدْ سَلَفَ إِنَّ اللَّهَ كَانَ غَفُورًا رَحِيمًا } [النساء: 23]۔
و في بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع: وقد قال الله عز وجل {وأخواتكم من الرضاعة} [النساء: 23] أثبت الله تعالى الأخوة بين بنات المرضعة وبين المرضع والحرمة بينهما مطلقا من غير فصل بين أخت وأخت، وكذا بنات بناتها وبنات أبنائها وإن سفلن؛ لأنهن بنات أخ المرضع وأخته من الرضاعة، وهن يحرمن من النسب كذا من الرضاعة. (4/ 2) والله اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
فروخ عبدالمجید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84753کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات