کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ میں کہ جو معذور افراد کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھتے ہیں ، اگر یہ حضرات ( صف نماز) یعنی صف کے درمیان کرسی لگا کر نماز پڑھیں ،تو کیا اس سے دوسرے حضرات کی نماز فاسد ہو جائیگی یا نہیں؟ براہ کرم وضاحت فرمادیں۔
کرسی پر نماز پڑھنے والے معذور حضرات اگر صف کے بیچ میں کرسی لگا کر نماز ادا کریں ،تو اس کی وجہ سے اگر چہ دیگر حضرات کی نمازوں پر کوئی اثر نہیں پڑتا ، البتہ کرسی پر نماز پڑھنے والے معذور حضرات کو چاہیے کہ کرسیاں صفوں کے درمیان میں لگانے کی بجائے صفوں کے کناروں پر لگایا کریں تاکہ صفوں کی درستگی متاثر نہ ہو ، اور دیگر نمازیوں کو تکلیف بھی نہ ہو۔
كما في الفتاوى الهندية: وينبغي للقوم إذا قاموا إلى الصلاة أن يتراصوا ويسدوا الخلل ويسووا بين مناكبهم في الصفوف ولا بأس أن يأمرهم الإمام بذلك كذا في البحر الرائق اھ (1/ 89)۔
و في الدر المختار: وينبغي أن يأمرهم بأن يتراصوا ويسدوا الخلل ويسووا مناكبهم ويقف وسطا اھ (1/ 568) والله اعلم بالصواب