نکاح

مطلقہ بیوی کے پہلے شوہر سے جوبیٹی ہے اس سےنکاح کیا جاسکتا ہے ؟

فتوی نمبر :
85897
| تاریخ :
2025-09-05
معاملات / احکام نکاح / نکاح

مطلقہ بیوی کے پہلے شوہر سے جوبیٹی ہے اس سےنکاح کیا جاسکتا ہے ؟

میں نے ایک طلاق یافتہ عورت سے شادی کی، اس کے پہلے شوہر سے ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے، ان کی عمر سولہ سترہ سال ہے۔جو مجھ سے شادی کے بعد میری کفالت میں بڑے ہوئے ہیں، ہماری شادی کو 12 سال ہو گئے ہیں۔ میرے بھی اس عورت سے تین بچے ہیں ایک بیٹی اور دو بیٹے۔ اب ہماری بھی طلاق ہو گئی ہے، طلاق کے بعد اس کے پہلے شوہر کی بیٹی اور میں ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے ہیں ،کیا ہمارا نکاح کرنا جائز ہوگا ؟ برائے کرم را ہ نمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سائل کا اپنی مطلقہ بیوی کی بیٹی جو پہلے شوہر سے ہے ،نکاح شرعاً ناجائز وحرام ہے ،جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما قال الله تعالى: وربآئبكم الٰتی فی حجوركم من نسآئكم الٰتی دخلتم بھن (سورة النساء:آیت:23)
وفى الهندية: ‌القسم ‌الثاني ‌المحرمات ‌بالصهرية) وهي أربع فرق: (الأولى) أمهات الزوجات وجداتهن من قبل الأب والأم وإن علون (والثانية) بنات الزوجة وبنات أولادها وإن سفلن بشرط الدخول بالأم اھ (ج:١،ص:٢٧٤،ط:ماجدية )
وفى بدائع الصنائع: (فصل):وأما الفرقة الثانية: فبنت الزوجة وبناتها وبنات بناتها وبنيها ‌وإن ‌سفلن أما ‌بنت ‌زوجته فتحرم عليه اھ( ج:٢،ص:٢٥٩ ط : سعيد)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عاشق یونس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 85897کی تصدیق کریں
0     121
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات