السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک بات کے بارے میں رہنمائی درکار ہے:
اگر کسی لڑکے کے والد نے شیذان میں تقریباً 30 سال تک کام کیا ہو، لیکن وہ خود حنفی مسلمان ہیں، ان کا تجربہ وہاں کام کرنے کا اچھا رہا، اور وہ چند سال پہلے وہاں سے ریٹائر ہو گئے، اور لڑکا برطانیہ میں رہتا ہے، انجینئر ہے، نماز پڑھتا ہے، روزے رکھتا ہے، اور زکات دیتا ہے۔
سوال یہ ہے کہ:
کیا اس خاندان میں رشتہ کرنا جائز ہے یا نہیں؟
واضح ہو کہ صورتِ مسئولہ میں لڑکا اگر صحیح العقیدہ مسلمان ہو ،اور مذکور کمپنی کے مالکان کے عقائد سے متاثر بھی نہ ہو،نیز لڑکا اور لڑکی کے درمیان کفو (نسب ، دینداری، شرافت،پیشہ،اور مال کے اعتبارسے بھی برابری موجودہو ،تو ایسی صورت میں یہ نکاح کیا جاسکتا ہے ،اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں ،اور لڑکے کے والد کا محض کسی غیر مسلم کمپنی میں کام کر نے کی وجہ سے اس نکاح پر کوئی اثر نہ ہو گا۔
کما فی المستدرک بالحاکم:عن ابی ھریرۃ قال قال رسول اللہ ﷺ کرم المؤمن دینہ ومروّتہ عقلہ وحسبہ خلقہ ھذٰا حدیث صحیح ۔ص:٢٨٤ وفیہ ایضاً:عن ابی ھریرۃ قال قال رسول اللہ ﷺ اذا اتاکم من ترضون خلقہ ودینہ فانکحوا الا تفعلوا تکن فی الارض وفساد عریض ھذٰا حدیث صحیح (كتاب النكاح ،ج:٢،ص:٢٥٨،م:دارالفكر)
وفی الترمذی: عن ابی حاتم المزنی قال قال رسو ل اللہ ﷺ اذا جاءکم من تر ضو ن دینہ وخلقہ فانکحوا ،الاتفعلوا تکن فتنۃ فی الارض وفساد قالوا یا رسو ل اللہ وان کان فیہ؟قال اذاجاء کم من ترضون دینہ وخلقہ فانکحوا ثلاث مرّات ۔(كئاب النكاح،باب ماجاء فيمن ترضون دينه فزوجوه،ج:١،ص:٤٢٨،م:البشري۔)
کما فی المستدرک بالحاکم:عن ابی ھریرۃ قال قال رسول اللہ ﷺ کرم المؤمن دینہ ومروّتہ عقلہ وحسبہ خلقہ ھذٰا حدیث صحیح ۔ص:284 وفیہ ایضاً:عن ابی ھریرۃ قال قال رسول اللہ ﷺ اذا اتاکم من ترضون خلقہ ودینہ فانکحوا الا تفعلوا تکن فی الارض وفساد عریض ھذٰا حدیث صحیح ۔ (کتاب النکاح ،ج:2 ص:258 ،م:دارالفکر)
وفی الترمذی: عن ابی حاتم المزنی قال قال رسو ل اللہ ﷺ اذا جاءکم من تر ضو ن دینہ وخلقہ فانکحوا ،الاتفعلوا تکن فتنۃ فی الارض وفساد قالوا یا رسو ل اللہ وان کان فیہ؟قال اذاجاء کم من ترضون دینہ وخلقہ فانکحوا ثلاث مرّات ۔( کتاب النکاح ،ج:1 ،ص:428 ،باب ماجاء فیمن ترضون دینہ فزّوجوہ)

و نظم العلامة الحموي ما تعتبر فيه الكفاءة فقال ان الكفاءة في النكاح تكون في : ست لها بيت بديع قد ضبط نسب واسلام كذلك حرفة حرية وديانة مال فقط (باب الكفاءة،ج:٣،ص:٨٦.م:سعيد)