ایک مسلمان عورت جو کہ بیوہ ہے اور اس کے پاس معقول آمدنی کا کوئی ذریعہ بھی نہیں ہے، لیکن اس کے گھر میں رنگین ٹیلیویژن موجود ہے، تو کیا ایسی عورت کو زکوٰۃ دی جاسکتی ہے یا نہیں ؟ جبکہ وہ خود زکوٰۃ مانگے اور اپنے آپ کو زکوٰۃ کا مستحق بھی کہے۔
واضح ہوکہ ٹی وی ضروریات زندگی اور حاجت اصلیہ سے نہیں ہے، لہذا اگر اس خاتون کے پاس ٹی وی اور گھر کی دوسری اشیاء جو حاجت اصلیہ سے زائد ہوں، اگر ان کی قیمت لگائی جائے تو وہ ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر ہوجائے، تو ایسی صورت میں یہ خاتون صاحب نصاب ہوگی، اور اسے زکوٰۃ کی رقم دینا جائزنہیں، نیز ایسی خا تون کو دینے سے زکوٰۃ بھی ادا نہیں ہوگی۔
رفاہی ادارہ "چیرٹی رائٹ آف پاکستان" میں رقمِ زکوۃ کے استعمال کی مختلف صورتوں کے احکام
یونیکوڈ مصارف زکوۃ و صدقات 1