میں نے سنا ہے کہ سید زکوٰۃ نہیں قبول کرسکتے ہیں اس کی کچھ وضاحت کریں۔ اور ایک مسئلہ یہ ہے کہ ایک شخص کتنی مرتبہ اللہ اکبر پڑھے جب سجدے میں ہو؟اگروہ تین دفعہ سے زیادہ مرتبہ کہے تو اسے کتنی مرتبہ کہنا چاہیے؟
سید برادری چونکہ حضور اکرمﷺ کے ساتھ قرابتداری رکھنے کی بناء پر محترم بالشان ہے، اور زکوٰۃ کا مال جوکہ مال کی دھووَن کہلاتا ہے، قطعاً ان کی شان کے لائق نہیں، اس لیئے سید کو زکوٰۃ کا مال دینے کی بجائے ھدیہ کا مال دینا چاہیے، جوکہ ایک محترم مال ہوتا ہے، چنانچہ اس قرابتداری کی بناء پر سید کے لیے زکوٰۃ کا مال لینا شرعاً جائز نہیں۔
سجدہ کی تسبیح " سبحان ربی الاعلیٰ" ہے نہ کہ اللہ اکبر امام کے پیچھے نماز پڑھنے کی صورت میں جتنی مرتبہ کہنے کا موقع مل جائے ، بلاشبہ جائز اور درست ہے، جبکہ انفرادی نماز میں کم از کم تین مرتبہ کہنی چاہیئے، اور زیادہ کی حد نہیں مگر طاق عدد کا خیال رکھے۔
رفاہی ادارہ "چیرٹی رائٹ آف پاکستان" میں رقمِ زکوۃ کے استعمال کی مختلف صورتوں کے احکام
یونیکوڈ مصارف زکوۃ و صدقات 1