نکاح

نکاح کے بعد اور رخصتی سے پہلے میاں بیوی کا میل جول رکھنا

فتوی نمبر :
89461
| تاریخ :
2025-12-02
معاملات / احکام نکاح / نکاح

نکاح کے بعد اور رخصتی سے پہلے میاں بیوی کا میل جول رکھنا

السلام علیکم! رہنمائی فرمائیں کیا نکاح کے بعد اور رخصتی سے پہلے لڑکا اور لڑکی دونوں اپنی فیملیز کے ساتھ مل سکتے ہیں اور پھول بھی دے سکتے ہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ لڑکا لڑکی کا نکاح ہوجانے کے بعد وہ دونوں میاں بیوی بن جاتے ہیں ، اور رخصتی سے قبل ایک دوسرے کے ساتھ مل سکتے ہیں ، اور ایک دوسرے کو تحفے تحائف( پھول وغیرہ ) بھی دے سکتے ہیں ،مگر ان امور میں حد سے زیادہ آگے چلے جانا مسلم معاشرے اور عرف میں اسے معیوب سمجھا جاتا ہے ،جبکہ اولاد ہونے کی صورت میں تہمتِ زنا کا اندیشہ ہے ،اور اس دوران ایسی دیگر غلط فہمیاں پیدا ہو سکتی ہیں ،کہ جس کی وجہ سے آگے جا کر خانہ آبادی ، روابط کی کمزوری کی وجہ سے کھٹائی میں پڑ جاتی ہے اور آئے روز اس طرح کے معاملات سامنے آتے ہیں کہ رخصتی سے قبل ہی طلاق کی نوبت آجاتی ہے ،اس لئے رخصتی سے قبل زیادہ میل جول رکھنے کے بجائے جلد از جلد رخصتی کرانے کا اہتمام کرنا چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی صحیح البخاری: عن عبد الرحمن بن یزید قال دخلت مع علقمۃ و الأسود علی عبداللہ فقال عبداللہ کنا مع النبی ﷺ شباباً لا نجد شیئا فقال لنا رسول اللہ ﷺ یا معشر الشباب من استطاع منکم الباءۃ فلیتزوج فإنہ أغض للبصر و أحصن للفرج و من لم یستطع فعلیہ بالصوم فإنہ لہ و جاء ( باب من لم یستطع الباءۃ فلیصم ج: 3 ، ص: 2305 ،ط: بشری )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محسن نثار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89461کی تصدیق کریں
0     255
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات