لڑکا لڑکی کے ایجاب و قبول سے نکاح ہو جاتا ہے، ویڈیو بھی ہے اور دستخط بھی ہیں۔
واضح ہوکہ شرائطِ نکاح میں سے ایجاب و قبول کےوقت دو عاقل بالغ مرد یا ایک مرد اور دو عورتوں کا بطورِ گواہ مجلسِ نکاح میں موجود ہونا بھی شرط ہے،جو لڑکا ،لڑکی کے ایجاب و قبول کو اپنے کانوں سے سنیں،چنانچہ صورتِ مسئولہ میں اگر ایسی مجلسِ نکاح میں لڑکا،لڑکی نےایجاب وقبول کیا ہو، جس میں گواہ موجود نہ ہوں ،اور لڑکا ،لڑ کی کا ہم پلہ بھی نہ ہو ،تو اگرچہ اس کا ویڈیو ثبوت اور دستخط بھی موجود ہوں، تب یہ نکاح منعقد ہی نہیں ہوا،دونوں حسبِ سابق ایک دوسرے کیلئے اجنبی ہیں،اور لڑکی دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہے۔
كمافي الدرالمختار: (وشرط سماع كل من العاقدين لفظ الآخر) ليتحقق رضاهما. (و) شرط (حضور) شاهدين(حرين) أو حر وحرتين (مكلفين سامعين قولهما معا ) ( کتاب النکاح،ج:3،ص:22،م:کراچی۔)
وفي التاتارخانیۃ:وشرطہ ان یکون کلاشطریہ بحضورشاھدین حرین عاقلین بالغین مسلمین اوحضور رجل وامراتین وفی الخانیۃ:ولاینعقد بشھادۃ امراتین بغیررجل۔ (کتاب النکاح،ج:4،ص:36،م:رشیدیۃ۔)