مصارف زکوۃ و صدقات

فدیہ کی رقم مستحق پوتا ،پوتیوں وغیرہ کو دینا

فتوی نمبر :
90111
| تاریخ :
2025-12-17
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

فدیہ کی رقم مستحق پوتا ،پوتیوں وغیرہ کو دینا

محترم مفتی صاحب!
السلام علیکم

بڑھاپے اور دائمی بیماری کی وجہ سے چھوٹے ہوئے روزوں کے فدیہ اور نمازوں کے فدیہ کے بارے میں دریافت کرنا ہے کہ:
کیا یہ اولاد کی اولاد یعنی نواسہ، نواسی، پوتا، پوتی کو دیے جا سکتے ہیں، جبکہ وہ غریب و مستحق ہوں اور زیرِ کفالت نہ ہوں؟
دلائل کے ساتھ شرعی حکم ارشاد فرمائیں۔

جزاکم اللہ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ فدیہ اور دیگر تمام صدقاتِ واجبہ کے مصارف وہی ہیں جو زکوٰۃ کے مصارف ہیں، اس لئے فدیہ کی رقم بھی زکوۃ کی طرح اپنے پوتے،پوتیوں،اور نواسے،نواسیوں کو دینا جائز نہیں اور ایسا کرنے سے فدیہ دینے والے کا فدیہ بھی ادا نہ ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار:(ولا الى من بينهما ولاد) (او ) بينهما (زوجية) اى بينه وبين المدفوع اليه لان منافع لاملاک بینهم متصلة،فلا تحقق التمليك على الكمال،(باب المصرف،ج:2،ص:346،ط:سعید)
وفی ردالمختار: قوله : وإلى من بينهما ولاد) أي بينه وبين المدفوع إليه؛ لأن منافع الأملاك بينهم متصلة فلا يتحقق التمليك على الكمال هداية والولاد بالكسر مصدر ولدت المرأة ولادة وولادا مغرب أي أصله وإن علا كأبويه وأجداده وجداته من قبلهما وفرعه وإن سفل بفتح الفاء من باب طلب والضم خطأ؛ لأنه من السفالة وهي الخساسة مغرب كأولاد الأولاد وشمل الولاد بالنكاح والسفاح فلا يدفع إلى ولده من الزنا ولا من نفاه كما سيأتي، وكذا ‌كل ‌صدقة ‌واجبة كالفطرة والنذر والكفارات،(باب المصرف،ج:2،ص:346،ط:سعید)
وفیہ ایضا:(أي مصرف الزكاة والعشر ) وهو مصرف أيضا لصدقة الفطر والكفارة والنذر وغير ذلك من الصدقات الواجبة(کتاب الزکوۃ،باب المصرف، ج:3،ص:339، ط:سعيد)
وفی البحر الرائق:(قوله وأصله، وإن علا وفرعه، وإن سفل) بالجر أي لا يجوز الدفع إلى أبيه وجده، وإن علا، ولا إلى ولده وولد ولده، وإن سفل؛ لأن المنفعة لم تنقطع عن الملك من كل وجه كما قدمه في تعريف الزكاة؛ لأن الواجب عليه الإخراج عن ملكه رقبة ومنفعة، ولم يوجد في الأصول والفروع الإخراج عن ملكه منفعة وإن وجد رقبة، وفي عبده وجد الإخراج منفعة لا رقبة كذا في المستصفى، وفيه إشارة إلى أن هذا الحكم لا يخص الزكاة بل ‌كل ‌صدقة ‌واجبة لا يجوز دفعها لهم كأحد الزوجين كالكفارات وصدقة الفطر والنذور،(باب المصرف،ج:2،ص:243،ط:رشیدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حسین احمد عبدالمجید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90111کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عباسی خاندان کو زکوۃ دینے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • قطب شاہی اعوان کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • ہسپتال کے سامان وغیرہ لینے کے لئے زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مال زکوٰۃ سے کسی کو حج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی تملیک کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • مدرسہ کی تعمیروغیرہ میں زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • مقروض بھائی کو زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کے مستحق کا اندازہ کیسے لگایا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بیت المال فنڈ سے سید کا علاج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • اپنے استاد کو صدقہ خیرات دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی رقم سے رفاہ عام جیسے ہسپتال وغیرہ بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیانانی کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اعضاء کی پیوند کاری کروانے کیلئے زکوۃ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ اور چرم قربانی وغیرہ سے ویلفیئر چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مستحق شخص کو نصاب سے زیادہ زکوۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
  • زکوۃ کی رقم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • استاد یا ملازم کو زکوۃ کی رقم سے تنخواہ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • غریب اور کچی آبادی کے اسکول میں یتیم بچوں کے لئے زکوۃ

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیا گھر کے ملازمین کو زکوۃ دینا منع ہے

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کیلئے زکوۃ وغیرہ کی رقم لینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کی رقم کا بہترین مصرف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ کی رقم سے کنواں کھدوایا جاسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • رفاہی ادارہ "چیرٹی رائٹ آف پاکستان" میں رقمِ زکوۃ کے استعمال کی مختلف صورتوں کے احکام

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • مہتمم و ناظمِ مدرسہ کا زکوۃ کی رقم ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
Related Topics متعلقه موضوعات