تراویح

بینک ملازم کے گھر میں تراویح پڑھانے کا حکم

فتوی نمبر :
92436
| تاریخ :
2026-02-21
عبادات / روزہ و رمضان / تراویح

بینک ملازم کے گھر میں تراویح پڑھانے کا حکم

اگر کوئی شخص بینک میں ملازمت کرتا ہو لیکن بعد میں اس سودی بینک سے استعفی دے دیا اور دیگر کاروبار شروع کی تو اس شخص (جس نے بینک سے استعفی دے دیا) کے گھر کےایک کمرہ میں تراویح کی امامت کرنا شرعا کیسا ہے ؟اور اس کمرہ کے قالین پر نماز پڑھنا شرعا کیسا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور شخص کی بینک میں ملازمت کا تعلق اگر براہِ راست سودی معاملات سے نہیں تھا، اور اس نے حلال پیسوں سے کمرہ اور قالین کی خریداری کی ہے تو ایسی جگہ میں تراویح پڑھانا بلا کراہت جائز اور درست ہے،البتہ اگر اس کی ملازمت کا تعلق براہِ راست سودی معاملات سے تھا، اور اس نے حرام مال سے اس قالین کی خریداری کی ہےتو اگرچہ اس پر نماز صحیح ہو جائے گی،لیکن ایسی صورت میں استعمالِ حرام لازم آتا ہے ،اور حرام چیز کی انتفاع بالاجماع درست نہیں ،لہذااس پر نمازپڑھنا مکروہ ہوگا،اس لئے اس قالین کو اٹھوا کر عام فرش یا حلال ذرائع آمدن سے خریدے گئے مصلے پر نماز پڑھنے کا اھتمام ضروری ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في صحيح المسلم: عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: « أيها الناس، إن الله طيب لا يقبل إلا طيبا، وإن الله أمر المؤمنين بما أمر به المرسلين، فقال: {يا أيها الرسل كلوا من الطيبات واعملوا صالحا إني بما تعملون عليم}. وقال: {يا أيها الذين آمنوا كلوا من طيبات ما رزقناكم} الخ(‌‌باب بيان ان اسم الصدقة يقع على كل نوع من المعروف،ج:١،ص:٥٨٢،ط:البشرى)
وفی الدرالمختار: (ولا بأس بنقشه خلا محرابه)(الی قولہ)(بجص وماء ذهب) لو (بماله) الحلال (لا من مال الوقف) فإنه حرام اھ
وفی ردالمحتار:تحت (قوله لو بماله الحلال) قال تاج الشريعة: أما لو أنفق في ذلك مالا خبيثا ومالا سببه الخبيث والطيب فيكره لأن الله تعالى لا يقبل إلا الطيب، فيكره تلويث بيته بما لا يقبله شرنبلالية اھ(‌‌باب ما يفسد الصلاة وما يكره فيها،ج:١،ص:٦١٣،ط:سعيد)
وفيه ايضاََ: تحت(قوله ‌الحرام ‌ينتقل) أي تنتقل حرمته وإن تداولته الأيدي وتبدلت الأملاك الخ(‌‌باب البيع الفاسد ،ج:٥،ص:٩٨،ط:سعيد)
وفي حاشية الطحطاوى على مراقى الفلاح: ‌والثوب ‌الحرير ‌والمغصوب ‌وأرض ‌الغير ‌تصح ‌فيها ‌الصلاة ‌مع ‌الكراهة(الى قوله)"وللمغصوب" نقل في الفتاوي الهندية عن مختارات النوازل الصلاة في أرض مغصوبة جائزة ولكن يعاقب بظلمه فما كان بينه وبين الله تعالى يثاب وما كان بينه وبين العباد يعاقب اهـ قوله: "مع الكراهة" أي التحريمية ذكره السيد وفي السراج والقهستاني ‌تكره ‌الصلاة ‌في ‌الثوب ‌الحرير ‌والثوب ‌المغصوب وإن صحت والثواب إلى الله تعالى اھ(باب شروط الصلاة وأركانها،ص:٢١١،ط:رشيديه)
وفي المبسوط للسرخسي:وكذلك لو صلى في أرض مغصوبة أو صلى وعليه ثوب مغصوب عنده لا يجوز؛ لأن العبادة لا تتأدى بما هو منهي عنه، والنهي عندنا إذا لم يكن لمعنى في الصلاة لا يمنع جوازها اھ(صلت المرأة وربع ساقها مكشوف،ج:١،ص:٢٠٦،ط:التراث)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بھائی محمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92436کی تصدیق کریں
0     95
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا تراویح رمضان میں روزانہ پڑہنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تراویح 2
  • تراویح پڑھانے پر اجرت لینے والے امام کی اقتداء میں تراویح پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تراویح 4
  • عورت تراویح کی نماز مسجد میں باجماعت پڑھ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تراویح 1
  • آٹھ رکعات تراویح پڑھنے کا حکم اور تراویح چار چار رکعات پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تراویح 0
  • تراویح میں قرآن کریم دیکھ کر پڑھنے سے تراویح کی نماز درست اداء ہوجائے گی؟

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • ۲۳ رمضان کو تراویح کے بعد سورۃ عنکبوت اور روم پڑھنے کی رسم

    یونیکوڈ   تراویح 1
  • تراویح سنانے پر حافظِ قرآن یا سامع کو ہدیہ دینا اور ان کا لینا

    یونیکوڈ   تراویح 3
  • رمضان میں ختمِ قرآن کی تقریب میں شرکت اور حاضرین کے کھانے کیلۓ چندہ کرنا

    یونیکوڈ   تراویح 1
  • مستقل امامِ مسجد جو تراویح میں ختمِ قرآن بحی کرے ،اسے کچھ زائد ہدیہ دینے کی جائز صورت- داڑھی کو سیاہ رنگ لگانا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • کیا پانچ روزہ یا دس روزہ ترویح پڑھنا ٹھیک ہے؟ اور اس کا ثواب

    یونیکوڈ   انگلش   تراویح 0
  • تراویح کے لیے حافظ کو مقرر کرنا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • چھ دن، ۱۰ دن، ۱۵ دن کی تراویح پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   تراویح 0
  • محلہ کی مسجد چھوڑ کر دوسرے مسجد میں عشاءو تراویح پڑھنا

    یونیکوڈ   تراویح 3
  • تراویح میں ختم قرآن کے موقع پر قاری کو نذرانہ وھدیہ دینا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • دورانِ تراویح طواف کرنا- تراویح کا حکم- دورانِ تراویح قرآن کھول کر قرآن سننا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • حافظہ عورت کا نمازِ تراویح باجماعت پڑھانا

    یونیکوڈ   تراویح 3
  • تراویح میں تلاوت کی رفتار کیسی رکھی جائے؟

    یونیکوڈ   تراویح 2
  • تراویح میں امام کا تیزی سے قرآن پڑھنا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • تسبیحاتِ تراویح ثابت ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • تراویح میں ختمِ قرآن کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   تراویح 1
  • کمپنی ملازمت کی وجہ سے تروایح چھوڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   تراویح 1
  • رمضان المبارک میں صلوٰۃ الوتر کے بعد اجتماعی دعا مانگنا

    یونیکوڈ   تراویح 2
  • صرف عورتوں کا باجماعت تراویح ادا کرنا

    یونیکوڈ   تراویح 3
  • مدرسہ میں تراویح کی جماعت کروانا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • تراویح میں قرأت تیز پڑھنے کی حد

    یونیکوڈ   تراویح 0
Related Topics متعلقه موضوعات