نکاح

رضاعی بھانجی سے نکاح کا حکم

فتوی نمبر :
92507
| تاریخ :
2026-02-23
معاملات / احکام نکاح / نکاح

رضاعی بھانجی سے نکاح کا حکم

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته، محترم مفتی صاحب! ایک مسئلہ دریافت کرنا ہے: ایک بچی تھی، جس کی والدہ نے اسے دودھ چھڑوا دیا تھا، کیونکہ رضاعت کی مدت (دو سال) مکمل ہو چکی تھی۔ اس کے بعد وہ بچی بھوک کی وجہ سے رو رہی تھی، تو میری دادی نے میری والدہ سے کہا کہ وہ اسے دودھ پلائیں۔ چنانچہ میری والدہ نے اس بچی کو صرف ایک مرتبہ دودھ پلایا۔اب وہ بچی بڑی ہو چکی ہے اور اس کی ایک بیٹی ہے۔ میں اس بچی کی بیٹی سے نکاح کرنا چاہتا ہوں۔رہنمائی فرمائیں:1) کیا اس صورت میں رضاعت ثابت ہوتی ہے؟ 2) کیا اس لڑکی سے میرا نکاح جائز ہے؟ وضاحت:- دودھ پلانا دو سال کی مدت کے بعد ہوا- صرف ایک مرتبہ پلایا گیا
- کوئی باقاعدہ گواہ موجود نہیں، جزاکم اللہ خیراً.

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ حرمت رضاعت ثابت ہونےکے لیے بچے کا ڈھائی سال کی عمرمکمل ہونےسےقبل مرضعہ کادودھ پیناضروری ہے، ڈھائی سال مکمل ہونے کے بعد دودھ پلانے سے حرمتِ رضاعت ثابت نہیں ہوتی،چنانچہ صورتِ مسئولہ میں اگر واقعۃً سائل کی والدہ نے مذکور بچی کو ڈھائی سال کی مدت مکمل ہونے کے بعد دودھ پلایا تھا، تو اس سے سائل کی والدہ اوراس بچی کے درمیان حرمت رضاعت ثابت نہیں ہوئی؛ لہٰذا سائل کامذکورلڑکی سے نکاح کرنا شرعاً جائز ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: وشرعا (مص من ثدي آدمية) (إلى قوله) (في وقت مخصوص) هو (حولان ونصف عنده وحولان) فقط (عندهما وهو الأصح) فتح وبه يفتى كما في تصحيح القدوري عن العون، لكن في الجوهرة أنه في الحولين ونصف، ولو بعد الفطام محرم وعليه الفتوى.إلخ (إلى قوله) (ويثبت التحريم) في المدة فقط ولو (بعد الفطام والاستغناء بالطعام على) ظاهر (المذهب) وعليه الفتوى فتح وغيره. (باب الرضاع، ج: 3، ص: 209-211، ط: إيج إيم سعيد)
وفي تقريرات الرافعي: (قول الشارح "لكن في الجوهرة أنه. إلخ) ونقل السنديعن الخانية أن تقدير مدته بحولين ونصف ظاهر الرواية وإن في فتح القدير عن الناطفي الفتوى على ظاهر الرواية. اهـ (حاشية ابن عابدين مع تقريرات الرافعي على حشية ابن عابدين، باب الرضاع، ج: 3، ص: 210، ط: إيج إيم سعيد)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قاضی محمد اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92507کی تصدیق کریں
0     9
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات