مصارف زکوۃ و صدقات

قرض كى رقم زکوۃ میں معاف کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
92755
| تاریخ :
2026-02-28
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

قرض كى رقم زکوۃ میں معاف کرنے کا حکم

السلام علیکم،
بڑے بھائی نےچھوٹے سگے بھائی کو ادھار قرض دیاہیں، اور وہ اتار نہیں سکا گزشتہ دو سالوں سے، کیونکہ مہنگائی کی وجہ سے ہر انسان پریشان ہے، کیا بڑا بھائی اپنی زکوة کی رقم سے اس کا قرض ختم کرسکتا ہے؟ زکوة کی رقم بھی اسی بھائی کی ہے جس نے ادھار دیا ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مقروض کو قرض دی ہوئی رقم معاف کرنے سے شرعا زکاۃ ادا نہ ہوگی، اگرچھوٹا بھائی واقعی ضرورت مند ، مستحق زکوۃ غیرسید ہو، اور قرض دینے والا شخص (بڑا بھائی) زکوۃ کی مدمیں اس کے ساتھ تعاون کرناچاہتاہو، تو اس کا بہترطریقہ یہ ہے کہ چھوٹا بھائی کسی تیسرے شخص سے کچھ رقم ادھارلیکر اپنے بھائی کا قرض اداکرلے، اوربڑا بھائی اپنا قرض وصول کرنے کے بعد وہ رقم بنیت زکوۃ چھوٹے بھائی کو دوبارہ دیدے، تاکہ وہ تیسرے شخص کو اس کی قرض دی ہوئی رقم ادا کردے، اس طرح کرنے سے ادائیگی زکوۃ بھی درست ہوجائے گی اور مقروض شخص کا قرض بھی ادا ہوجائے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما فی الدر المختار: وأداء الدين عن العين، وعن دين سيقبض لا يجوز. وحيلة الجواز أن يعطي مديونه الفقير زكاته ثم يأخذها عن دينه اهـ [كتاب الزكاة، ج:2 ص:271 ط: سعيد]
وفی بدائع الصنائع: وأداء الدين عن العين لا يجوز بأن كان له على فقير خمسة دراهم وله مائتا درهم عين حال عليها الحول فتصدق بالخمسة على الفقير ناويا عن زكاة المائتين؛ لأنه أداء الناقص عن الكامل فلا يخرج عما عليه، والحيلة في الجواز أن يتصدق عليه بخمسة دراهم عين ينوي عن زكاة المائتين ثم يأخذها منه قضاء عن دينه فيجوز ويحل له ذلك اهـ [كتاب الزكاة، فصل الذي يرجع إلى المؤدي، ج:2 ص:43 ط: سعيد]

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد یعقوب علی معظم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92755کی تصدیق کریں
0     19
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عباسی خاندان کو زکوۃ دینے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • قطب شاہی اعوان کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • ہسپتال کے سامان وغیرہ لینے کے لئے زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مال زکوٰۃ سے کسی کو حج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کی تعمیروغیرہ میں زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوۃ کی تملیک کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • مقروض بھائی کو زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کے مستحق کا اندازہ کیسے لگایا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بیت المال فنڈ سے سید کا علاج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوۃ کی رقم سے رفاہ عام جیسے ہسپتال وغیرہ بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اپنے استاد کو صدقہ خیرات دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیانانی کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اعضاء کی پیوند کاری کروانے کیلئے زکوۃ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ اور چرم قربانی وغیرہ سے ویلفیئر چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مستحق شخص کو نصاب سے زیادہ زکوۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
  • زکوۃ کی رقم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • استاد یا ملازم کو زکوۃ کی رقم سے تنخواہ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • غریب اور کچی آبادی کے اسکول میں یتیم بچوں کے لئے زکوۃ

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیا گھر کے ملازمین کو زکوۃ دینا منع ہے

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ کی رقم کا بہترین مصرف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کیلئے زکوۃ وغیرہ کی رقم لینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کی رقم سے کنواں کھدوایا جاسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بھانجی کو زکوٰۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مقروض شخص پر زکوٰۃ لازم ہونے اور زکوٰۃ کی رقم سے والد کا قرضہ اتارنے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
Related Topics متعلقه موضوعات