نکاح

کورٹ میرج کا حکم

فتوی نمبر :
92853
| تاریخ :
2026-03-02
معاملات / احکام نکاح / نکاح

کورٹ میرج کا حکم

کیا کورٹ میرج اسلام میں جائز ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ اولیاء کی اجازت اور رضامندی کے بغیر لڑکا لڑکی کا کورٹ میرج کرنا انتہائی نامناسب ،اور شرم وحیاء کےتقاضوں کے خلاف اقدام ہے ،شریف خاندانوں میں اس طرح نکاح کو سخت معیوب سمجھا جاتا ہے،جو کہ خاندان کی بدنامی کا باعث بنتا ہے، اور بڑوں کی سرپرستی اور دعاؤں سے خالی ہونے کی وجہ سے عموماً ایسا نکاح طلاق اور خلع پر منتج ہوتا ہے ، اور ایسا نکاح اگر غیر کفؤ میں ہو تو شرعاً منعقد ہی نہیں ہوتا ، تاہم اگر لڑکا لڑکی کا کفؤ ہو ،تو یہ نکاح اگرچہ شرعاً منعقد ہوجاتا ہے ، لیکن اس کے باوجود اس طرح کے نکاح سے بہر صورت اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الدر المختار: ومن شرائط الإیجاب والقبول: اتحاد المجلس لوحاضرین وإن طال (ج3، صـــ 14، ط:سعید)۔
وفیہ ایضاً: (وشرط سماع كل من المتعاقدين لفظ الآخر) ليتحقق رضاهما (و) شرط (حضور) شاھدین (حرين) أو حر وحرتين (مكلفين سامعين قولهما معاً) اھ ( ج3، صـــ21-22، ط:سعید)۔
و فی الھندیۃ: و منھا سماع کل من العاقدین کلام صاحبہ ھکذا فی فتاوی قاضی خان اھ( ٤/۲۶۸) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حماد منظور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92853کی تصدیق کریں
0     25
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات